कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حماس کی عید الاضحی کے مبارک موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے لیے مدد اور حمایت تیز کرنے کی اپیل

غزہ:27؍مئی:اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عید الاضحی مبارک کے بابرکت موقع پر اپنے غیور عوام اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عید کے ان دنوں کو اتحاد، یکجہتی اور باہمی ہمدردی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع بنایا جائے، اور قابض صہیونی دشمن کے بھیانک جرائم کے خلاف ہمارے سسکتے عوام کے لیے ہر قسم کی امداد اور حمایت کو تیز کرنے کا میدان بنایا جائے۔حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا اس سال عید الاضحی مبارک ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب غزہ کی پٹی میں پورے دو سال سے جاری نسل کشی، بھوک پیاس کی سفاکیت اور مسلسل محاصرے کے ہولناک نتائج کی وجہ سے انسانی المیہ بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے، اور مقبوضہ مغربی کناروں اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے استعماری منصوبے عروج پر ہیں، جبکہ دوسری طرف قابض دشمن کی فاشسٹ حکومت نے تمام راستے اور سرحدیں بند کر رکھی ہیں اور وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد، طبی سامان اور امدادی اشیا کی غزہ میں منتقلی کا پابند نہیں ہو رہا، نیز تمام بین الاقوامی قوانین، اخلاقی اصولوں اور آسمانی شریعتوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہمارے عوام، دھرتی اور مقدسات کے خلاف اپنی سفاکیت اور جارحیت کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔جماعت نے مزید کہا کہ ہم عید الاضحی المبارک کے اس پرمسرت موقع پر اپنے فلسطینی عوام کی خدمت میں تہہ دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالی کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ اس عید کو فلسطین کے اندر اور باہر موجود ہمارے عوام کے لیے باہمی تال میل، اتحاد، ہمدردی اور ایک صف میں جڑ جانے کا وسیلہ بنا کر دوبارہ لائے، اور ہماری وہ خواہشات پوری ہوں جن کے تحت ہم اپنی آزادی و خود مختاری کو چھین لیں، اور اپنی دھرتی اور مقدسات کو آزاد کروا سکیں جن کے مرکز میں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجدِ اقصی مبارک موجود ہیں۔حماس نے اس مبارک موقع پر عرب اور اسلامی امت کے رہنماں اور عوام کو، اور فلسطین سمیت پوری دنیا سے آئے ہوئے بیت اللہ کے مایہ ناز حجاجِ کرام کو مناسکِ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی، اور اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کی کہ وہ اس عید کو امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ عمل کے ساتھ دوبارہ لائے جس سے ہماری امت اور اس کے عوام کے لیے بھلائی، برکت، امن اور استحکام حاصل ہو۔تحریک نے زور دیا کہ عید کے دنوں کو ہمارے مظلوم عوام کی امداد، ان کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کی استقامت کو مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کو تیز کرنے کا ذریعہ بنایا جائے، اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے، راستے کھلوانے اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے ہر قسم کی یکجہتی کو عروج پر پہنچایا جائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا: ہم دھرتی اور مقدسات کی آزادی کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے اپنے عوام کے شہدا کے قافلوں کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا کرتے ہیں، اور اللہ تعالی سے زخمیوں اور مریضوں کے لیے شفائے عاجل کی التجا کرتے ہیں، اور قابض صہیونی عقوبت خانے میں قید ہمارے اسیران اور نظر بندوں کی جلد آزادی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم غزہ کی پٹی، تمام مغربی کناروں، مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ اندرونی علاقوں اور ہجرت و پناہ گزین کیمپوں میں موجود اپنے اس عظیم، صابر اور مورچوں پر ڈٹے ہوئے عوام کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں تاکہ درد، جارحیت اور محاصرے کے باوجود ان کے دلوں میں عید الاضحی کی خوشی کا پودا لگا سکیں، عید کی خوشیوں اور تکبیرات کے شعائر کو زندہ کر سکیں، اور سرحدوں پر ڈٹے ہوئے صابرین کے لیے اللہ کے وعدے پر پورا بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی دھرتی، قبلہ اول اور اسیروں کی آزادی تک صمود، استقامت اور جدوجہد کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد دہراتے ہیں، ان شا اللہ، [آگاہ رہو کہ یقینا اللہ کی مدد قریب ہے]

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے