कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حادثۂ سنگاریڈی کے زخمی حافظ محمد نوید بھی خالق حقیقی سے جا ملے

جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی

ناندیڑ: 24 جولائی (نمائندہ اعتبار)تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں چند روز قبل پیش آنے والے المناک سڑک حادثے کے زخمی حافظ محمد نوید صاحب بھی آج اورنگ آباد کے اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ وہ حضرت مولانا محمد ندیم اشاعتی رحمۃ اللہ علیہ کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی اس دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ 21 جولائی کی علی الصبح ناندیڑ کی باغبان کالونی، مسجد قباء کی گلی کے رہنے والے افراد ایک کار کے ذریعے حیدرآباد جا رہے تھے۔ قومی شاہراہ این ایچ۔161 پر سنگاریڈی کے بچو پلی علاقے کے قریب اچانک ایک موٹر سائیکل سامنے آ جانے کے بعد کار بے قابو ہو کر کئی بار الٹ گئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب جا گری۔ اس ہولناک حادثے میں مولانا محمد ندیم اشاعتی رحمۃ اللہ علیہ، ان کی والدہ شمیمہ بیگم اور چھ سالہ معصوم بیٹی انابیہ تسکین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ حافظ محمد نوید شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج کے لیے اورنگ آباد منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ذرائع کے مطابق یہ خاندان عمرہ کی سعادت سے واپس آنے والے اپنے عزیزوں کے استقبال کے لیے حیدرآباد جا رہا تھا، مگر راستے میں پیش آنے والے اس سانحے نے پورے خاندان کو غم کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی وفات کی خبر نے ناندیڑ سمیت پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔حافظ محمد نوید کے انتقال کی خبر پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہر کی سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور تمام لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے