कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ثناء وقار یوتھ رائٹر کی کاؤنسلنگ سائیکالوجسٹ کے امتحان میں شاندار کامیابی

اورنگ آباد:یکم؍جولائی (راست) ثناء وقار، ساکن نواب پورہ، نے ایم جی ایم یونیورسٹی، اورنگ آباد، مہاراشٹر کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے شعبۂ نفسیات سے پوسٹ گریجویٹ اِن گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سائیکالوجی میں درجۂ اول سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ سرٹیفائیڈ سائیکالوجسٹ بن چکی ثناء وقار، احمد صاحب (گورنمنٹ کیروسن ڈیلر، اسٹار اسٹینلیس اسٹیل مینوفیکچرر) اور صفیہ وقار صاحبہ کی دختر ہیں۔انہوں نے ابتدائی تعلیم علامہ شبلی اردو ہائی اسکول، نواب پورہ سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم B.Ed، پوسٹ گریجویٹ اِن سائیکالوجی، پوسٹ گریجویٹ اِن انگلش اور اردو، رفیق زکریا کیمپس، مولانا آزاد کالج سے مکمل کی۔ثناء وقار کی اس فقید المثال کامیابی پر والدۂ محترمہ، بھائی بہن، اساتذہ، چانسلر شری انکوش راؤ کدم صاحب (ایم جی ایم یونیورسٹی)، رشتے دار اور دیگر محبین نے مبارکباد پیش کی، ستائش اور حوصلہ افزائی کی، اور نیک تمناؤں کے ساتھ دعا گو رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے