कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تیر کے پی ایم شری اردو اسکول میں یومِ آزادی کا پرجوش انعقاد

تیر :15؍اگست (راست)تیر میں واقع پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ پرچم کشائی کے بعد طلبہ کے لیے حب الوطنی کے نغموں اور تقاریر کا پروگرام رکھا گیا۔ اس موقع پر پہلی سے دسویں جماعت کے طلبہ نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردو، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔ اس کے ساتھ ہی اسکول کی سطح پر منعقد کردہ ڈرائنگ (رنگ کاری) اور پہاڑوں کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی افزائی کے لیے انہیں انعامات دیے گئے۔ اسی طرح دسویں جماعت میں اسکول کی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی بھی انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ علاوہ ازیں ہر مضمون کے استاد نے اپنے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد رقم کی شکل میں انعام دیا۔ اس سلسلے میں انگریزی کے لیے اقبال سر، سائنس اور مراٹھی کے لیے توفیق العالم سر، اور ریاضی کے لیے مومن کلیم سر کی جانب سے نقد انعامات دیے گئے۔ ڈرائنگ اور پہاڑوں کے مقابلے میں کامیاب طلبہ کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب شاہ طیب علی سر کی جانب سے رجسٹر، پیڈ، ڈرائنگ بک اور کلر باکس بطور انعام دیے گئے۔ پروگرام میں طلبہ کے سرپرستوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے تعلیمی ماہر رکن مومن جنید (ببلو)، نائب صدر قاضی مختار احمد، رکن وصی الدین ملانی، خاتون رکن ریشما کبیر، ملانی شاکر علی، صحافی ارشاد ملانی اور شہباز ملانی، گاؤں کی پولیس پاٹل منیار فاطمہ عبدالمجید، جناب وٹھل لامتورے، بالاجی پانڈھرے، مجید منیار اور گاؤں کے دیگر معزز شہریوں، نوجوانوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے پرجوش ماحول میں اپنے پروگرام پیش کیے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ نے تعاون کیا۔ تقریب کی نظم کاری میں اقبال علی سر، مومن کلیم سر، توفیق العالم سر، ڈونگرے ذاکر سر، خطیب ممتاز میڈم، شیخ شبانہ میڈم، شیخ ذکیہ میڈم، شاہ ریشما میڈم، ملانی نیلوفر میڈم اور الماس ملانی وغیرہ نے محنت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مولا شیخ نے انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا اور طلبہ میں انڈے اور بسکٹس تقسیم کر کے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے