कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں محمد یونس سر کو ’’مثالی ایوارڈ‘‘

پربھنی: 18؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )تعلیمی اور سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے محمد یونس سر کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پربھنی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ’’مثالی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز رکنِ اسمبلی محترم وکرم کارے اور دیگر معزز شخصیات کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔محمد یونس سر کی مسلسل محنت، لگن، خلوص اور تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یہ باوقار اعزاز دیا گیا۔ ان کی خدمات کا اعتراف نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے رفقاء، شاگردوں اور متعلقین کے لیے بھی باعثِ فخر و مسرت ہے۔اس اعزاز کے حصول میں محترم ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سر کی خصوصی کوششوں، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا بھی اہم کردار رہا، جس پر ان کے لیے خصوصی طور پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔محمد یونس سر کو اس باوقار اعزاز پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اہلِ علاقہ، تعلیمی و سماجی شخصیات اور احباب نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ تعلیمی و سماجی میدان میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ محمد یونس سر کو صحت، تندرستی، خوش حالی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے