कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی محمد مرتضیٰ محمد یٰسین کی دسویں کے امتحان میں نمایاں کامیابی

پربھنی:8؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )آج کے دور میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کلید ہے، اور اس کا عملی نمونہ محمد مرتضیٰ محمد یٰسین نے دسویں جماعت کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھا کر پیش کیا ہے۔ آج جاری ہوے دسویں (SSC) کے نتائج میں محمد مرتضیٰ نے اپنی محنت سے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس پر ان کے اہل خانہ اور دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس شاندار کامیابی کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں بزرگوں اور اہل خانہ نے محمد مرتضیٰ کی گلپوشی کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔ انکی اس کامیابی پر دادا محمد اعظم ( ریٹائرڈ اے ایس آئی محکمہ پولیس) بڑے ابّو ایڈوکیٹ محمد اسلم،ایڈوکیٹ محمد نجم، محمد عزیز ، محمد حفیظ انکل ایڈوکیٹ محمد مصطفیٰ، محمد عارف، شعیب نعیم و دوست،احباب ،رشتےداروں نے مبارکباد دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے