कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’بلبلِ دکن: پروفیسر فاطمہ پروین‘‘

پروفیسر حمیرہ سعید کی مرتب کردہ کتاب کی آج رسم اجرائی

حیدرآباد۔ 12/ستمبر (پریس نوٹ):میڈیا پلس فاؤنڈیشن اور انجمن ریختہ گویان کے زیر اہتمام معروف استاد، ادیبہ، مصنفہ و ماہر دکنیات پروفیسر فاطمہ پروین (مرحومہ) کی علمی و ادبی شخصیت اور خدمات پر مشتمل پروفیسر حمیرہ سعید کی مرتب کردہ کتاب ’’بلبلِ دکن: پروفیسر فاطمہ پروین‘‘ کی رسمِ اجرا 12 ستمبر کو شام 6 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم، عابڈز، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔علامہ اعجاز فرخ صاحب کے ہاتھوں کتاب کی رسمِ اجرا عمل میں آئے گی، جبکہ پروفیسر مظفر علی شہ میری، سابق وائس چانسلر، ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی، کرنول تقریب کی صدارت کریں گے۔مہمانانِ ذی وقار پروفیسر آمنہ تحسین، شعبہ خواتین، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پروفیسر ایس۔اے۔ شکور، ڈائریکٹر، دائرۃالمعارف، جامعہ عثمانیہ، پروفیسر نسیم الدین فریس، سابق ڈین، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اور پروفیسر فضل اللہ مکرم، یونیورسٹی آف حیدرآباد ہوں گے۔کتاب پر ڈاکٹر گل رعنا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، تلنگانہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، ایڈیٹر ’’گواہ‘‘ تبصرہ کریں گے۔ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی اور ڈاکٹر انور الدین منظوم خراج پیش کریں گے اورنظامت ڈاکٹر جاوید کمال کی ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروفیسر فاطمہ بیگم پروین آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کی سو سالہ تاریخ میں پہلی مسلم وائس پرنسپل رہی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی کی تاسیس کا 90 سالہ جشن بڑے اہتمام کے ساتھ منایا تھا۔ وہ دکنیات کی ماہر تھیں، انہوں نے تلگو شاعر گوپی کے کلام کا اردو میں ترجمہ کیا تھا۔ قطب شاہی دور کے ادبی کارناموں کے علاوہ غواصی، میر خسرو، غالب، میر، سودا، ذوق، میر انیس، دبیر کے مرثیوں، دکنی قصیدوں پر ان کی تحقیقاتی مقالوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ وہ ایک بہترین مقرر تھیں، جو اگست 2021ئ میں انتقال کرگئیں۔ پروفیسر حمیرہ سعید نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے یہ کتاب مرتب کی ہے، جس میں ان کے ہم عصر اساتذہ کے علاوہ ان کے شاگردوں نے قلمی خراج پیش کیا ہے۔ حمیرہ سعید نے ادب نواز حضرات سے خواہش کی کہ وہ رسمِ اجرا کی اس ادبی تقریب میں شرکت کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے