कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بارہویں جماعت کی طالبہ اشمیرہ کی میزبانی میں پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب کا خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو

کھام گاؤں، 18 اگست (راست) انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں آج بارہویں جماعت سائنس، آرٹس اور MCVC کے طلبہ کے سامنے ادارے کے پرنسپل جناب احفاظ الحق خان صاحب کا خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو منعقد کیا گیا۔ انٹرویو کا عنوان ’’انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں۔تعارف، کامیابیاں اور روشن مستقبل‘‘
تھا۔ اس موقع پر طلبہ کے ساتھ اساتذۂ کرام بھی موجود تھے۔یہ خصوصی انٹرویو 12ویں سائنس A کی طالبہ اشمیرہ کوثرنے لیا۔ گفتگو کے دوران ادارے کی تقریباً ایک صدی پر محیط تعلیمی روایت، نمایاں کامیابیاں، انتظامی و تعلیمی اقدامات، طلبہ کی شخصیت سازی، کیریئر گائیڈنس، مسابقتی امتحانات کی تیاری، اساتذہ کی تربیت، جدید تدریسی نظام اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سمیت مختلف اہم موضوعات پر پرنسپل صاحب سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔انٹرویو کے دوران جناب احفاظ الحق خان صاحب نے بتایا کہ "انجمن مفید الاسلام سوسائٹی "کے زیرِ انتظام یہ ادارہ 1923ء سے تعلیمی، اخلاقی اور سماجی خدمت کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ادارے کا مقصد طلبہ کو محض امتحانات میں کامیابی تک محدود رکھنا نہیں بلکہ انہیں علم، کردار، مہارت اور ذمہ داری کے احساس سے آراستہ کرنا ہے۔انہوں نے ادارے میں ہونے والی مختلف تعلیمی و انتظامی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، مؤثر منصوبہ بندی اور اساتذہ و طلبہ کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ادارے نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ NEET اور Re-NEET امتحانات کا کامیاب انعقاد، امتحانی نظام میں شفافیت، بورڈ امتحانات کے بہترین نتائج اور مختلف تعلیمی سرگرمیاں اسی سلسلے کی اہم کڑیاں ہیں۔طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے حوالے سے انہوں نے اسکالر بیچ، سائنسی سرگرمیوں، سیرت النبی ﷺ مقابلوں، تقریری و ثقافتی پروگراموں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے۔کیریئر گائیڈنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل صاحب نے طلبہ کو اپنی دلچسپی، صلاحیت اور مستقبل کے مواقع کو سامنے رکھتے ہوئے کیریئر کا انتخاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ادارے میں طلبہ کو مسابقتی امتحانات اور مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ شعبوں کے لیے تیار کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔اساتذہ کے کردار اور جدید تعلیمی نظام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید تدریسی طریقوں، ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال اور ادارے کے مجموعی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی اہمیت بیان کی۔ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے انجمن مفید الاسلام سوسائٹی کی جانب سے مزید تعلیمی ترقی اور نئے منصوبوں کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے اختتام پر طلبہ کی جانب سے اس عملی سرگرمی کو ایک مفید اور یادگار تعلیمی تجربہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے سبجیکٹ ٹیچر نجیب الرحمن خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں پوڈ کاسٹ انٹرویو کی مہارت سے روشناس کرایا، پروجیکٹر کے ذریعے مؤثر انٹرویو لینے اور دینے کے طریقۂ کار کو سمجھایا اور عملی مثالوں کے ذریعے ضروری نکات سے آگاہ کیا۔ انہی کی رہنمائی میں طلبہ کو عملی طور پر انٹرویو لینے کا موقع ملا۔طلبہ کے مطابق اس سرگرمی سے انہیں نہ صرف انٹرویو کی عملی تکنیک سمجھنے میں مدد ملی بلکہ سوال کرنے، گفتگو کرنے، اعتماد کے ساتھ اظہارِ خیال کرنے اور کسی شخصیت سے معلومات حاصل کرنے کی صحافتی و ابلاغی مہارت بھی حاصل ہوئی۔
یہ پوڈکاسٹ انٹرویو طلبہ کے لیے اطلاقی تحریر اور انٹرویو کے عملی پہلوؤں کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ابلاغی، تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ایک مؤثر تعلیمی سرگرمی ثابت ہوا۔اس پوڈ کاسٹ انٹرویو کو کامیاب بنانے میں انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں کے اساتذۂ کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ اسٹیج کے انتظامات ذاہد رضا صاحب نے، شوٹنگ کی ذمہ داری اسلم خان صاحب نے، فوٹوگرافی قاضی صلاح الدین صاحب نے، جبکہ ساؤنڈ سسٹم اور پروجیکٹر کے انتظامات ذین الدین صاحب نے انجام دیے۔ دیگر انتظامی امور میں عارف زبیر انصاری صاحب،سہیل فرقان صاحب،خبیب تابش صاحب، انس نبیل صاحب، عبدالعظیم صاحب، افضل حسین صاحب، حسن اللہ خان صاحب، جاوید خان صاحب،جنید اللہ خان صاحب اور دیگر اساتذۂ کرام نے بھرپور تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے