कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنے نو نہالوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار سرپرستوں کا مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں داخلوں کے لیےہجوم

پربھنی :7؍جون (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوزمحمد سرور شریف ) 9 جون 2026بروز منگل معیاری اور بہترین تعلیم کے حصول کے لیے اپنے نو نہالوں کودی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارےمؤید المسلمین پرائمری اسکول میں داخل کروانے کے خواہشمند سرپرستوں کا آج اسکول میں غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آیا۔ داخلوں کے آغاز سے قبل ہی مرد و خواتین سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد صبح سویرے چار بجے سے قطاروں میں کھڑی نظر آئیں۔اس موقع پر صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے آنے والے تمام سرپرستوں کا گل پیش کرکے خیرمقدم کیا اور ان کے جذبۂ تعلیم کو سراہا۔داخلوں کے عمل کاباقاعدہ آغاز صبح 9 بجے کیا گیا۔ جونیئر اور سینیئر کے جی میں عمر کے مقررہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ کو داخلے دیے گئے۔ الحمدللہ تمام داخلے خوش اسلوبی، شفافیت اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ مکمل کیے گئے۔داخلہ انچارج محمد خالد انصاری سر اور غلام حسین سر نے اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی اور منظم طریقے سے انجام دیں۔داخلہ مرکز پر قائم ہیلپ ڈیسک پر موجود اساتذۂ اکرام، صدرمدرس صاحب،تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ مسلسل سرپرستوں کی رہنمائی میں مصروف رہے۔ دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سکریٹری الحاج غلام محمد مٹھو، رکن موسیٰ یوسف ناگانی، رکن خمیسہ محمد جنید ان کی رہنمائی میں داخلوں کا عمل نہایت منظم اور خوشگوار ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ سرپرستوں نے اسکول کے بہترین انتظام، نظم و نسق اور عملے کے تعاون کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔صدرمدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے مذکورہ جماعتوں کے داخلے مکمل ہونے کا سہرا انتظامیہ دی میمن مرچنٹس ایسوسیشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو،رکن موسیٰ یوسف ناگانی،رکن خمیسہ محمد جنید،دیگرذمہ داران کےاخلاص اور اساتذہ کی محنت کی نذر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے