कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپانگ جنتا دل سماجی تنظیم کی جانب سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر پروین کمار دیور کو خراجِ تحسین

ملکاپور :13/ اپریل: ( محمد احسان سر ) بلڈھانہ ،ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ضلع کلکٹر ڈاکٹر پروین کمار دیور کی انسان دوست اور حساس طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اپانگ جنتا دل سماجی تنظیم نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے. تفصیلات کے مطابق، ضلع کلکٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد آج دیویانگ جنتا دل تنظیم کے ریاستی سکریٹری کلیم شیخ اپنے دیگر معذور ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کے لیے ضلع کلکٹر دفتر پہنچے۔ جیسے ہی ڈاکٹر دیور نے سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی آمد دیکھی، انہوں نے فوراً انہیں اپنے کیبن میں مدعو کیا اور خود باہر آکر ان کا استقبال کیا. اس موقع پر ضلع کلکٹر نے معذور افراد کو عزت دیتے ہوئے انہیں کرسی پر بٹھانے پر زور دیا اور ان کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ اس عمل کو حاضرین نے بے حد سراہا اور اسے ایک مثبت پیغام قرار دیا. بعد ازاں وفد کی جانب سے پیش کیا گیا گلدستہ ڈاکٹر دیور نے قبول کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کلیم شیخ کو اپنا ذاتی رابطہ نمبر بھی فراہم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلع کے معذور افراد سمیت تمام شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ ہر وقت دستیاب رہیں گے. اپانگ جنتا دل سماجی تنظیم نے ضلع کلکٹر کے اس رویے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع بلڈھانہ میں عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے