कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد میں مولانا سید ضمیر عباس جعفری کا کامیاب دورہ؛ علم، تہذیب، اتحادِ امت اور انسان دوستی کا مؤثر پیغام

اورنگ آباد: 23؍جولائی ( افراء تسکین) ایران کی ممتاز علمی و دینی درسگاہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے تشریف لائے ہوئے معروف عالمِ دین، مفکر اور محقق مولانا سید ضمیر عباس جعفری کا تین روزہ دورۂ اورنگ آباد نہایت کامیاب، بامقصد اور یادگار ثابت ہوا۔ اس دوران شہر کے مختلف دینی، تعلیمی، علمی اور سماجی اداروں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علم و آگہی، اخلاقی تربیت، اتحادِ امت، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی اقدار کے فروغ پر نہایت فکرانگیز اور بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔اس دورے کی نمایاں تقریب 20 جولائی، بروز پیر کو MGM یونیورسٹی میں بابُ العلم لائبریری کے زیرِ اہتمام اور یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ "دکشا آرمبھ 2026: زبان، ادب اور ثقافت” تھی، جس میں مولانا سید ضمیر عباس جعفری نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ تقریب میں اساتذہ، دانشوران، شعبہ جاتی سربراہان، معزز مہمانان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شعبہ لسانیات کی ذمہ دار ڈاکٹر اسود گوہر صاحبہ نے یہ خصوصی موقع فراہم کیا ۔اپنے فکری خطاب میں مولانا نے نوجوانوں کو علم کی حقیقی روح سے روشناس کراتے ہوئے رسولِ اکرم ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:
"گہوارے سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو۔”
انہوں نے قرآنِ مجید اور احادیثِ نبویؐ کی روشنی میں واضح کیا کہ علم انسان کی شخصیت کو سنوارتا، فکر کو جِلا بخشتا اور معاشرے کو امن، عدل اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری یا ملازمت حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک باکردار، باشعور اور ذمہ دار انسان کی تعمیر ہے، جو اپنے معاشرے کے لیے خیر و بھلائی کا ذریعہ بنے۔مولانا نے فارسی زبان کو تہذیب، ادب اور روحانی افکار کا ایک عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے طلبہ کو اس زبان کے مطالعے اور اس کے علمی ذخیرے سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ ان کے مطابق فارسی زبان برصغیر کی تہذیبی روایت، اردو ادب اور اسلامی علوم کے درمیان ایک مضبوط فکری و ثقافتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔تقریب کے آغاز میں مہمانانِ کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ بابُ العلم لائبریری کی جانب سے فارسی–اردو ڈکشنری کومبو پیک بطورِ تحفہ MGM یونیورسٹی کو پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے علمی تعاون کی ایک خوش آئند کاوش قرار دیا۔اس سے قبل قرآن فہمی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک علمی نشست میں مولانا عبد اللہ مارکونی اور آفیسر شاہد حمید آرگنائزر کی خواہش پر
مولانا سید ضمیر عباس جعفری نے تدبرِ قرآن، اتحادِ امت اور اسلامی تعلیمات کی عصری معنویت پر جامع خطاب کیا۔ بعد ازاں روشن گیٹ کی ایک اہلِ سنت مسجد میں جماعت اسلامی کے رکن جناب آفاق الرحمن خان کے ساتھ نمازِ باجماعت ادا کرنے کے بعد انہوں نے اتحاد، اخوت، باہمی احترام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مؤثر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد باہمی محبت اور احترام میں مضمر ہے۔ دورۂ اورنگ آباد کے دوران مولانا نے روزنامہ لوک مت کے مدیران سے بھی ملاقات کی، جہاں ہندوستان و ایران کے باہمی تعلقات، عالمی منظرنامے، علمی و ثقافتی روابط، بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف سماجی و تعلیمی موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس کامیاب دورے کے انعقاد اور مختلف پروگراموں کی مؤثر تنظیم میں گوہر نقوی، ارشاد نقوی، سرور نقوی، نوشاد نقوی، علی حیدر، عادل نقوی، ساجد نقوی اور دیگر رفقاء کی خدمات قابلِ تحسین رہیں۔ دورے کے مختلف پروگراموں میں شیعہ و سنی برادری کی مشترکہ شرکت نے اتحاد، اخوت، رواداری اور قومی یکجہتی کی ایک حسین اور عملی مثال پیش کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا سید ضمیر عباس جعفری کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینِ اسلام، علم، انسانیت اور امن و اخوت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے، نیز تمام منتظمین اور معاونین کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے