कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ، ملاڈ، ممبئی کا پچھلے 33 سالوں سے لگاتار ایس ایس سی بورڈ امتحان میں %100 نتیجہ

ممبئی :8؍مئی (محمد رفیق شیخ)۔ الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ، ملاڈ (مشرق) ممبئی کا ایس ایس سی بورڈ امتحان سنِ 2025ء-26 میں %100 نتیجہ رہا۔پچھلے 33 سالوں سے لگاتار %100 نتیجہ ایس ایس سی بورڈ میں الفلاح ہائی اسکول کی منفرد کامیابی ہے۔الفلاح اسکول میں دہم جماعت کے طلبہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔سیمی انگلش کی سہولت دستیاب ہے اور تجربہ کار و ماہر اساتذہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے مستقل جدوجہد کرتے ہیں۔ہر مضمون کے لیے ماہرین کے ذریعے خصوصی لیکچرز منعقد کیے جاتے ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے ذریعے طلبہ کو بورڈ امتحان کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔الفلاح ہائی اسکول میں شیخ منزّہ فاطمہ جلال الدین نے %92.20 مارکس حاصل کرکے اوّل مقام حاصل کیا۔شیخ جلال احمد محمد اسد اللہ نے %88.80 مارکس حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔شیخ حبا عمران نے %87.00 مارکس حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔اس پُرمسرّت موقع پر الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاہر شاہ صاحب نے طلبا و طالبات اور اساتذۂ اکرام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے