कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

”الصمود-2 ”فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی:ترکیہ

استنبول:30؍اپریل:ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ غزہ کی جانب امداد لے جانے والے ”’اسطول الصمود” کے دوسرے مشن کے جہازوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انقرہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں اس فلوٹیلا میں مداخلت، جو غزہ کے لیے انسانی امداد لے جا رہا تھا، ”بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی”’ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات نہ صرف انسانی اقدار کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سمندری آمدورفت کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ ترکیہ جو مشرقی بحیرہ روم میں طویل ساحلی پٹی رکھتا ہے، خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیاور اپنی مسلح افواج انسانی امداد اور تعاون کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایسے وقت میں جب مشرق وسطی میں کشیدگی ایران پر مرکوز تھی، اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کی طرف جانے والے امدادی فلوٹیلا کو روک لیا۔”گلوبل صمود فلوٹیلا” کے مطابق یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب اسرائیلی بحریہ کے تیز رفتار جہازوں نے قافلے کو گھیر لیا۔فلوٹیلا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ذریعے جہازوں کو روکنے کی کوشش کی، مواصلاتی نظام متاثر کیا اور بعض سویلین افراد کو حراست میں لیا۔فلوٹیلا نے الزام لگایا کہ یہ اقدام استثنی کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں طاقت کے استعمال کے مترادف ہے۔یہ واقعہ یونان کے جزیرہ کریٹ کے مشرق میں تقریبا 700 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے مقف میں کہا کہ یہ فلوٹیلا صرف ”پروپیگنڈا مہم” تھی اور دعوی کیا کہ جہازوں پر کچھ مشکوک اشیا بھی پائی گئیں، جن میں ادویات اور دیگر مواد شامل تھا۔تاہم فلوٹیلا کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ”گمراہ کن معلومات” قرار دیا۔فلوٹیلا کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اندر موجود ریڈیو پر ایک آواز خود کو اسرائیلی بحریہ سے منسوب کر رہی ہے۔ریڈیو پر آنے والی آواز میں کہا گیا: ”براہِ کرم اپنا راستہ تبدیل کریں اور اپنے روانگی کے بندرگاہ کی طرف واپس لوٹ جائیں”’۔ادھر تنظیم ”گرین پیس” نے بتایا ہے کہ ان کے زیرِ استعمال جہاز ”آرکٹک سن رائز” کو بھی ریڈیو کے ذریعے وارننگ موصول ہوئی اور فلوٹیلا کے متعدد جہازوں سے رابطہ اس وقت منقطع ہو گیا جب مواصلاتی چینلز میں خلل ڈالا گیا۔فلوٹیلا نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ قافلہ 12 اپریل کو بارسلونا سے روانہ ہوا تھا اور اسے ”ایک منظم سول مداخلت” قرار دیا گیا ہے، جو اس وقت ہو رہی ہے جب خطے میں تشدد بڑھ رہا ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔”گلوبل صمود فلوٹیلا” نے اس سے قبل بھی غزہ تک امداد پہنچانے کی کوششیں کی ہیں۔ اکتوبر میں گزشتہ سال اس قافلے کو اسرائیلی فورسز نے روکا تھا، جس دوران بحریہ نے جہازوں پر سوار ہو کر متعدد افراد کو گرفتار کیا، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے