कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکساں سول کوڈ سے متعلق عوام اپنی رائے درج کروائیں: فیضان قادری

پربھنی: 10؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، شہر صدر فیضان قادری نے یکساں سول کوڈ (UCC) سے متعلق حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے طلب کردہ عوامی آراء کے سلسلے میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 نومبر سے قبل سرکاری لنک اور QR کوڈ کے ذریعے اپنی رائے اور اعتراضات ضرور درج کروائیں۔فیضان قادری نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلم کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے، لیکن اب تک بہت کم لوگوں نے اس عمل میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود بھی اپنی رائے درج کروائیں اور اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور احباب کو بھی اس کی ترغیب دیں۔انہوں نے بالخصوص مسلم کارپوریٹرس سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے وارڈ میں مائیکرو پلاننگ کے ساتھ گھر گھر رابطہ مہم چلائیں اور والنٹیئرس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس عمل میں شریک کریں۔فیضان قادری نے کہا کہ مسلم پرسنل لا سے متعلق اس اہم معاملے میں عوامی رائے درج کروانے کا موقع ضائع نہ کیا جائے اور 15 نومبر سے قبل اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اجتماعی کوشش کی جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے