कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقربا پروری اور مسلم نوجوان نسل کی پسماندگی کا سبب

از قلم :سیّد شفیق الرحمٰن شِفا (پربھنی) مہاراشٹرا
موبائل نمبر 9518734540
8421723495
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

جب قابلیت پر رشتوں اور تعلقات کو ترجیح دی جاۓ تو ترقی کے راستے بند ہوجاتے ہیں ،کس بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار صرف دولت ، وسائل ، بڑے بڑے اداروں اور بلند وبانگ دعوٶں پر نہیں ہوتا ، بلکے اس کی اصل بنیاد انصاف ، میرٹ، دیانداری ، قابلیت اور اجتمائی معیار پر ہوتی ہے ۔ جس معاشرے میں اہل اور قابل افراد کو نظر انداز کرکے رشتہ داری ، اپنے ہی ذاتی تعلقات کو ترجیح اور اہمیت دی جانے لگے ، وہاں ترقی کے خواب دیکھنا بے وقوفی کی بات ہے ۔ اقربا پروری سے ترقی کا حصول مشکل ہوجاتا ہے ۔
آج ہمارے معاشرےکےلیۓ ایک اہم سوال یہ ہے کے آخر ہم تعلیمی , سماجی , معاشی اور سیاسی میدانوں مطلوبہ ترقی کیوں حاصل نہیں کر پارہے ہیں ? اس کے آخر کیا وجوہات ہوتے ہیں ۔ میری نظر میں سب سے بڑی وجہہ اقربا پروری بھی ہے ۔ جس نے ہمارے اجتماعی نظام کو اندر سے کمزور کردیا ہے
افسوس کی بات یہ ہے کے یہ بیماری صرف عام لوگوں تک محدود نہیں ہے ۔ جو اہل علم سماج قوم کے دعوے دار ہیں جیسے علماء اکرام ، مفتیان کرام ، تعلیمی ماہرین ہوں یا سماجی اور سیاسی شخصیات ان لوگوں کے طرزعمل سے ایسا محسوس ہوتا ہے کے انہیں صرف اپنی اولاد، اپنے رشتہ دار اپنے ہی قریبی حلقے سے وابستہ افراد ہی زیادہ قابل نظر آتے ہیں ان کے علاوہ دوسرے قابل ، با صلاحیت پر اعتماد ان کو نظر ہی نہیں آتے ۔ حلانکے ان کو ہر چیز کا علم ہوتا ہے ۔ وہ جان بوجھ کر اقربا پروری کرتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کے کیا قابلیت ان اقربا پروری کرنے والوں کے گھرانوں میں ہوتے ہیں کیا ?
یقینی طور پرایسا نہیں ہے ۔ اللہ تعالٰی نے , ہر طبقے ہرخاندان اور تمام علاقوں میں با صلاحیت افراد پیدا کیۓ ہیں ۔ لیکن ان اقربا پروری کرنے والے لوگ انہیں آگے بڑنے کا موقع ہی نہیں دیتے ہیں ۔ حیرت کی بات یہ کے سماج کے تعلیمی یافتہ افراد خاموشی اختیار کرلیتے ہیں
تعلیمی اداروں میں اقربا پروری سب سے زیادہ تشویش ناک ہے ۔
تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کے تعمیر کرنے ان کے مستقبل سنوار نےمیں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ تعلیمی اداروں کامقصد صرف ملازمتیں فراہم کرنا , عہدے تقسیم کرنا یا ذاتی تعلقات قاٸم نہیں ہوتا ہے ۔ بلکہ نٸ نسل کے روشن مستقبل معیار ے تعلیم بہتر تربیت فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن جب ان اداروں کے ذمہ داران اپنی ذاتی مفادات کے تحت سوساٸٹی کے عہدے , تقرریاں , قابلیت کے بجائے رشتے داروں اپنے قریبی لوگو ں دیۓ جاۓ تو پھر تعلیمی معیار کہاں سے آے گا ?
یہی صورت حال بعض کوآپریٹیو سوسائٹیوں , سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔
اقربا پروری کرنے والے افراد ان اداروں کو قوم کی امانت سمجھنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات خاندانی برتری کا ذریعہ بنالیتے ہیں ۔ اداروں کے وسائل , عہدوں اور اختیارات کو ذاتی مفادات کے لیۓ استعمال کرتے ہیں ۔ یہ کسی بھی صورت حال میں قابل قبول نہیں ہونا چاہیئے ۔
لیکن افسوس ہوتا ہے کےجب بعض لوگ اقربا پروری کے ذریعے دولت , ذاتی جاٸیداد ان کے کاروباری مفادات کو فروغ دیتے ہیں ,لیکن عوامی اجتماعات , تقریروں اور محفلوں میں حق و باطل , سچ و جھوٹ ,دیانتدار ی اور انصاف کے موضوعات پر بڑی بڑی باتیں ہانگتے ہیں اور سوشل میڈیا کےذریعہ اپنے آپ کو متّقی بتاتے ہیں ۔
اقربا پروری صرف نا انصافی نہیں بلکے ایک قابل صلاحیت نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے ۔
جب کس قابل نوجوان کوصرف اس لیۓ موقع نہیں ملتا کے وہ کسی با اثر خاندان سے تعلق نہیں رکھتا ۔ تو اس کا نقصان صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پورےمعاشرے کو ہوتا ہے ۔اس سے نوجوانوں کے حوصلے ٹوٹتے ہیں , صلاحیتیں ضاٸع ہوتی ہے اور اس سے نوجوانوں میں مایوسی جنم لیتی ہے ۔ رفتہ رفتہ محنت کرنے والے نو جوان ایسے نظام سے بد ظن ہو جاتے ہیں اور معاشرے میں ناہلی کو فروغ ملتا ہے ۔
لیکن اب وقت آگیا ہے کے سماجی! قوم کے تعلیمی یافتہ لوگ اپنے ذمہ داری کو سمجھ کر احساس کرتے ہوۓ ان اقربا پروری کرنے والوں کو روکیں
ہمیں ایسے معاشرے کی تعمیر کرنی ہے ۔ جہاں کسی نوجوان کی پہچان اس کا خاندان , رشتے داری یا سفارش نا ہو بلکہ اس کی قابلیت , محنت دیانتداری اور کردار ہوں ۔
یاد رکھیۓ!
اقربا پروری رشتے داری سے خاندان تو مضبوط ہوتے ہیں ۔ لیکن قومیں تب مضبوط ہوتے ہیں جب ہر اہل اور قابل شخص کو اس جاٸز حق اورآگے بڑنے کا برابر موقع ملتا ہے
آیۓ ہم سب اب یہ عہد کرتے ہیں کے ہم اقربا پروری ہونے نہیں دینگے۔
اس مضمون سے اگر کسی کو اتفاق نہیں ہے تو وہ بے شک تنقید کرسکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے