कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جلگاوں کی اینگلو اردو ہائی اسکول میں شاندار گیٹ ٹو گیدر

44 سال بعد 1982 میں زیر تعلیم. SSC کے طلباء اور طالبات کا ہوا ملاپ

جلگاؤں :22؍نومبر(صلاح الدین ادیب) جلگاؤں کے اینگلو اردو ہائی اسکول میں ایک یادگار اور شاندار گیٹ ٹو گیدر کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں 1982ء میں دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم رہنے والے سابق طلبہ و طالبات 44 سال بعد ایک بار پھر ایک دوسرے سے ملے۔اس خوبصورت تقریب میں پرانی یادیں تازہ ہوئیں، بچپن کے دوست ایک دوسرے سے ملے اور اسکول کے سنہرے دنوں کو یاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 22 نومبر کو منعقدہ اس گیٹ ٹو گیدر کی صدارت اسکول کے سابق معلم ناصر سر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ادارے کے ریٹائرڈ معلم ظفر شیخ، رشید دادا، اسکول کے چیئرمین اعجاز ملک، پرنسپل نعیم بشیر اور گلاب باغبان سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے زمانے کی خوبصورت یادیں تازہ کیں اور اس یادگار تقریب کے انعقاد پر عاصم سر، مشتاق کریمی اور ریسہ خمار آرزو کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اسکول کے چیئرمین اعجاز ملک نے ادارے کی ترقیاتی روداد پیش کی اور مزید ترقی کے لیے حاضرین سے دعاؤں کی اپیل کی۔وہیں رشید سر نے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی اور سماجی کاموں کو بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔تقریب کے دوران ریسہ خمار آرزو کی شعری تصنیف ’’متاعِ جاں ہے تو‘‘ اور افسانوی تصنیف ’’نقوشِ حیات‘‘ سمیت دیگر کتابیں شرکاء کو بطور تحفہ پیش کی گئیں۔صدارتی خطاب میں ناصر سر نے قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے، اس کی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کی۔پروگرام کی نظامت مشتاق کریمی نے بحسن و خوبی انجام دی، جبکہ اظہارِ تشکر گلاب شاہ نے پیش کیا۔ناظرین! اس یادگار تقریب میں 1982ء کی دسویں جماعت کے سابق طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 44 سال پرانی دوستیوں کو ایک بار پھر تازہ کر دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے