कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا بورنار میں یومِ آزادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی

بورنار :15؍اگست (راست)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ آزادی کی تقریب نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی گئی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ سبکدوش فوجی بھوشن انیل پاٹل کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور حاضرین نے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صرف لکھنے اور نئی کتابوں کی طرف توجہ دینے کے بجائے کتابوں کے مطالعے اور علم کے حصول پر خصوصی دھیان دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔اس موقع پر صدرِ مدرس کے ہاتھوں مہمانِ خصوصی بھوشن انیل پاٹل کا شال اور گل پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں ابراہیم پٹھان، فاروق پٹیل، نورا پٹیل، سنیل بڈگجر (سرپنچ)، شیکھر بھائی (پولس پاٹل)، ستیش چودھری، انیل پاٹل اور باپو تھورات سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اسکول کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی، امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب خوشگوار اور حب الوطنی سے بھرپور ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے