कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں تعلیمی رہنمائی پروگرام، طلبہ و والدین کی بڑی تعداد شریک

جلگاؤں:13؍مئی ( راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئرکالج ، مہرون، جلگاؤں میں کیریئر رہنمائی اور گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ عمل کے سلسلے میں ایک معلوماتی اور مفید رہنمائی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی عبدالکریم سالار ، صدر، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی اور عبدالعزیز سالار اور کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر موجود تھے۔پروگرام میں اقراء شاہین اکیڈمی کے اساتذۂ کرام عمر سر اور جاوید سر نے طلبہ کو میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر مسابقتی امتحانات خصوصاً NEET اور JEE کے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی، مسابقتی امتحانات کی تیاری اور کامیابی کے لیے ضروری نکات سے آگاہ کیا۔اسی طرح اقراء شاہین کے سپروائزر ذاکر بشیر سر نے گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ عمل کے بارے میں نہایت آسان اور مرحلہ وار انداز میں رہنمائی کی۔ انہوں نے طلبہ اور والدین کو بتایا کہ آن لائن داخلہ فارم کس طرح پُر کیا جائے، ضروری دستاویزات کس طریقے سے اپلوڈ کی جائیں اور داخلہ عمل کو کامیابی کے ساتھ کس طرح مکمل کیا جائے۔پروگرام کی نظامت افتخار احمد سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس موقع پر اقراء شاہین کالج کے تمام تدریسی عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔یہ رہنمائی پروگرام طلبہ اور والدین کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا، جس کے ذریعے انہیں نہ صرف جماعت یازدہم کے آن لائن داخلہ عمل کی مکمل معلومات حاصل ہوئیں بلکہ مستقبل کے تعلیمی امکانات اور مسابقتی امتحانات کے بارے میں بھی قیمتی رہنمائی میسر آئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے