कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افسانچہ:فیس بک کے دوربینی خلیے

تحریر:محمود علی لیکچرر
8055402819

بارش ابھی تھمی تھی۔
کھڑکی کے شیشوں پر پانی کی بوندیں ایسے پھسل رہی تھیں جیسے کسی تھکے ہوئے انسان کی خاموش دعائیں۔ کمرے میں ہلکی نیلی روشنی تھی اور موبائل اسکرین کی چمک حسرت بیگم کے چہرے پر عجیب سایے بنا رہی تھی۔
اس کے شوہر جان نثار کو سوئے ہوئے دو گھنٹے ہوچکے تھے مگر حسرت بیگم کی آنکھوں میں نیند نہیں تھی۔
وہ سوشل میڈیا پر ایک نام بار بار دیکھ رہی تھی۔
شفیق نواز
وہ شخص الفاظ کا جادوگر تھا۔
ہر تصویر میں مسکراہٹ ہر جملے میں حساسیت ہر پیغام میں مصنوعی اپنائیت
“تم بہت different ہو…”
اسکرین پر نیا میسج ابھرا۔
حسرت بیگم کے ہونٹوں پر بے اختیار مسکراہٹ آگئی۔
شادی کو سات سال ہوچکے تھے۔ زندگی اب بلوں بچوں،تعلیمی خرچ دواؤں اور خاموشیوں میں بدل چکی تھی۔ جان نثار برا آدمی نہیں تھا مگر تھکا ہوا آدمی تھا تمام دن روزگار معاشی جدوجہد اور تھکے ہوئے لوگ محبت کم ذمہ داریاں زیادہ ادا کرتے ہیں۔
شفیق نواز کو معلوم تھا کہ الفاظ سے دل کیسے شکار کیے جاتے ہیں۔
وہ جذباتی acrobatics کا ماہر تھا۔
کب خاموش ہونا ہے کب تعریف کرنی ہے کب تنہائی کا ذکر چھیڑنا ہے… سب جانتا تھا۔
ایک رات اس نے لکھا
“کبھی کبھی انسان غلط شخص کے ساتھ پوری زندگی گزار دیتا ہے…”
حسرت بیگم دیر تک اس جملے کو دیکھتی رہی۔
کمرے میں سوئے ہوئے جان نثار کی سانسیں گونج رہی تھیں۔
اچانک بچے کے کھانسنے کی آواز آئی۔
جان نثار فوراً اٹھ بیٹھا۔ نیم تاریکی میں اس نے بچے کو پانی پلایا ماتھا چوما کمبل ٹھیک کیا… پھر خود فرش پر بیٹھے بیٹھے دیوار سے ٹیک لگا کر سو گیا۔
حسرت بیگم خاموشی سے اسے دیکھتی رہی۔
وہ پہلی بار شفیق اور جان نثار کے درمیان فرق سمجھ رہی تھی۔
ایک شخص لفظوں میں محبت اگاتا تھا۔
دوسرا خاموشی میں نبھا رہا تھا۔
موبائل دوبارہ چمکا۔
“Are you there…?”
حسرت بیگم نے اسکرین دیکھی۔
کچھ لمحے انگلیاں کانپتی رہیں… اور اس کو خیال ایا کچھ لوگ محبت بہت خوبصورت بولتے ہیں
اور کچھ خاموشی سے نبھاتے ہیں محبت صرف ‘I love you’ کہنے کا نام نہیں،یا تھوڑی تھوڑی دیر سے میری جان میری جان کہنے کا توبہ یہ تو “چھچھورا پن ہے اور من ہی من میں مسکرائی……
بلکہ تھکے ہوئے انسان کو سکون دینے کا نام ہے۔محبت جملوں سے زیادہ رویّوں میں نظر آتی ہے۔لفظ وقتی تسلی دے سکتے ہیں،
مگر کردار ہی محبت کا اصل ثبوت ہوتا ہے۔”بیوی اور بچوں کے لیے مرد کا حلال رزق کی خاطر دن بھر محنت کرنا بھی محبت کی ایک خاموش زبان ہے پھر اس نے چیٹ delete کردی۔
کھڑکی کے باہر بارش دوبارہ شروع ہوگئی تھی۔۔
اسلام م شادی محبت کے ساتھ
ایک دوسرے کی تھکن کو سمجھنے اور حالات میں وفادار رہنے کا نام ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close