कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آل مراٹھواڑہ سنی اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ

ناندیڑ:8؍اکتوبر ( راست) بتاریخ 3/ اکتوبر بروز ہفتہ دارالعلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ میں آل مراٹھواڑہ تعلیمی کانفرنس و سنی اجتماع کی تیاریوں کے جائزے کے ضمن میں علمائے اہلِ سنت مراٹھواڑہ کی اہم نشست منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس قاضی القضاۃ فی الہند حضور قائدِ ملت علامہ عسجد میاں صاحب قبلہ بریلی شریف کی سرپرستی میں ماہِ دسمبر میں منعقد ہوگی، نیز حضور سید غیاث میاں صاحب قبلہ کالپی شریف و حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ صاحب قبلہ مدظلہ العالی بھی شرکت فرمائیں گے۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعدہٗ نقیبِ اہلِ سنت مولانا مفتی تراب الدین صاحب رضوی (صدر جماعت رضائے مصطفیٰ ناندیڑ) نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو واقف فرمایا۔ اس نشست میں مقامی علماء بالخصوص حضرت مولانا مفتی محمد مرتضیٰ صاحب رضوی مصباحی، مفتی منشاد صاحب مصباحی، مفتی عبدالعظیم رضوی امجدی، مفتی رفیق صاحب برکاتی، مفتی سید احمد علی مصباحی، مولانا صادق رضا صاحب، مولانا جان محمد مصباحی، قاری عبدالقادر صاحب رضوی ناندیڑ و بیرونی علماء حافظ قاری مولانا محمد اسماعیل صاحب رضوی عثمان آباد، مفتی غلام نبی صاحب رضوی جالنہ، مولانا اشفاق صاحب قبلہ پربھنی، مولانا محمد علی صاحب رضوی اور قاری سید شوکت رضا صاحب قبلہ لاتور، قاری برہان الدین صدیقی قلمنوری ضلع ہنگولی، مولانا امتیاز برکاتی اور مفتی الطاف رضا برکاتی بسمت، مولانا سلیمان رضوی وارنگا و دیگر علماء و ائمہ نے اپنی رائے پیش کی اور اس کانفرنس کے انعقاد میں ہر قسم کے تعاون کا اظہار فرمایا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ شاخ ناندیڑ کے ارکان نے میٹنگ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا، نیز شرکاء کی ضیافت فرمائی۔ ان شاء اللہ یہ کانفرنس اہلِ سنت کے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔ اخیر میں صلاۃ و سلام و دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے