कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تبصرۂ کتاب رفیقِ سفر مع آدابِ سفر

تبصرۂ کتاب رفیقِ سفر مع آدابِ سفر
مصنف استاذ العلماء حضرت مولانا اصغر حسین میاں دیوبندی نور اللہ مرقدہ
آدابِ سفر و احکام السفر
مفتی اعظم حضرت مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب نور اللہ مرقدہ
تبصرہ نگار محمد عادل ارریاوی
شائع کردہ مکتبہ کریمیہ دیوبند

آج بتاریخ 19 نومبر 2026ء بروز جمعرات دہلی کے لیے عازمِ سفر ہوں۔ جب مدرسے سے نکل رہا تھا تو خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ کتابیں بھی ساتھ رکھ لی جائیں، تاکہ سفر بآسانی اور خوش گوار انداز میں مکمل ہو۔ ویسے بھی سفر کے دوران سب سے بہترین اور مفید مشغولیت کتابوں کا مطالعہ ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کا صحیح استعمال ہوتا ہے، بلکہ علم و معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہی کتابوں میں ۳۲ صفحات پر مشتمل ایک مختصر مگر نہایت مفید کتاب رفیقِ سفر مع آدابِ سفر بھی شامل تھی۔ اس کے مصنف استاذ العلماء حضرت مولانا سید اصغر حسین میاں دیوبندی نور اللہ مرقدہ، سابق محدث دارالعلوم دیوبند ہیں۔ اس کتاب میں کچھ حذف و اضافہ حضرت مفتی اعظم مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب نور اللہ مرقدہ نے فرمایا ہے۔
یہ ایک بہترین، جامع، مدلل اور مستند کتاب ہے، جس میں سفر سے متعلق تقریباً تمام ضروری احکام و مسائل کو نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً آدابِ سفر، احکامِ سفر، نیتِ سفر، سفر کے لیے مناسب وقت، گھر سے نکلتے وقت اور راستے میں پڑھی جانے والی دعائیں، ریل گاڑی، ہوائی جہاز اور بس وغیرہ میں سفر کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں، ریل کے مختلف مسائل، ریل میں نماز ادا کرنے کا طریقہ، قبلے کا تعین، دورانِ سفر غیر مسلموں کے ساتھ حسنِ سلوک اور برتاؤ، ٹکٹ سے متعلق تمام ضروری امور، حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سفر کرنے کا طریقہ، مسافر کی شرعی تعریف، سفر شروع ہونے کے مخصوص احکام، مسافر کا مقیم بن جانا، وطن کی تین قسمیں اور ان سے متعلق شرعی احکام سمیت سفر کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل کو نہایت عمدگی اور وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
الحمدللہ میں نے چند ہی لمحوں میں اس پوری کتاب کا مطالعہ مکمل کرلیا اور اس سے خوب استفادہ کیا۔ واقعی، ایک سفر میں اور وہ بھی شرعی احکام و آداب سے متعلق اتنی جامع معلومات فراہم کرنے والی یہ کتاب ہر مسافر کے لیے ایک بہترین رفیق اور قیمتی سوغات ہے۔
میری تمام قارئین اور خصوصاً سفر کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ کہیں بھی سفر پر روانہ ہونے سے قبل اس کتاب کا ایک مرتبہ ضرور مطالعہ کرلیں، تاکہ دورانِ سفر پیش آنے والے شرعی مسائل سے واقفیت حاصل ہو اور ہمارا سفر صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہ رہے، بلکہ شرعی احکام و نبوی آداب کے مطابق بھی ہو۔
اللہ رب العزت صاحبِ کتاب کی اس علمی و دینی خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں بہترین اجرِ عظیم سے نوازے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے