कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’آج کا لباس… کل کی پہچان‘‘ سرگرمی کے ذریعے طلبہ کے خوابوں کو نئی سمت

پر بھنی:30؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس ایسوسیشن پربھنی کے تحت چلائے جانے والے مؤید المسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار، پربھنی میں طلبہ کے اندر مستقبل کے روشن خواب، ، خود اعتمادی اور شخصیت سازی کو فروغ دینے کے لیے "آج کا لباس… کل کی پہچان” کے عنوان سے ایک منفرد اور بامقصد سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پر بھنی کی جانب سے شروع کی گئی ایک تعلیمی و تربیتی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد بچوں کو اپنے مستقبل کے اہداف سے جوڑنا اور ان کے خوابوں کو عملی شکل دینے کی ترغیب دینا ہے۔اس پروگرام میں کے جی جماعت سے لے کر ہفتم جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے اپنے پسندیدہ مستقبل کے پیشوں کے مطابق لباس زیب تن کرکے اسکول میں شرکت کی۔ کسی نے ڈاکٹر، کسی نے انجینئر، کسی نے استاد، کسی نے پولیس افسر، تو کسی نے عالم دین اور دیگر شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خوابوں کا عملی اظہار کیا۔اس موقع پر طلبہ کو اپنے منتخب کردہ پیشوں کے بارے میں اظہارِ خیال کا موقع بھی فراہم کیا گیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کیا بننا چاہتے ہیں اور معاشرے کی خدمت کے لیے ان کے کیا عزائم ہیں۔ اس سرگرمی نے بچوں کے اندر اعتماد، اظہارِ خیال کی صلاحیت اور اپنے مقصد سے وابستگی کے جذبات کو مزید مضبوط کیا۔صدر مدرس اور اساتذۂ کرام نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کا مقصد صرف امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ بچوں کے اندر بڑے خواب، اعلیٰ کردار اور واضح منزل پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے اپنے خوابوں کو محسوس کرتے ہیں تو ان کے حصول کے لیے محنت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔اس منفرد اور بامقصد سرگرمی کا انعقاد دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پر بھنی کے سیکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب، رکن جناب محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب اور رکن جناب خمیسہ مُحمد جنید صاحب کی رہنمائی میں عمل میں آیا۔ یہ سرگرمی معزز رکن خمیسہ محمد جنید صاحب کی جانب سے تیار کردہ سالانہ تعلیمی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلبہ کے اندر مستقبل کے اہداف، خود اعتمادی اور مقصدیت کو فروغ دینا ہے۔ والدین اور حاضرین نے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بچوں کی شخصیت سازی، کیریئر آگاہی اور خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا۔مدرسے ہذا کے صدر مدرس نے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "آج کا لباس… کل کی پہچان” اس سرگرمی کو ہر ماہ کی آخری تاریخ کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کے خوابوں کو مسلسل تقویت ملتی رہے اور وہ اپنے مستقبل کے لیے واضح سمت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے