कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع ناندیڑ کے تین ممتاز علماء نے افتاء کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔
معزز علماء کرام،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

افتا کا کورس مکمل ہوا، مبارک ہو
علم کا چراغ روشن ہوا، مبارک ہو
کامیابی کے سفر کا یہ ایک سنگِ میل
آپ کو یہ مقام حاصل ہوا، مبارک ہو

آج ہمیں انتہائی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے ضلع ناندیڑ کے تین ممتاز علماء نے افتاء کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ضلع ناندیڑ والوں کے لیے ایک عظیم سعادت اور فخر کا لمحہ ہے۔
سب سے پہلے، ہم دل کی گہرائیوں سے ان تینوں علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن، اور عزم کے ساتھ اس بلند علمی مقام کو حاصل کیا۔ یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، اساتذہ کی رہنمائی، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔
علماء کرام:
1. مولانا رفیق مصباحی برکاتی صاحب
2. مولانا عبدالعظیم رضوی امجدی صاحب
3. مولانا سید احمد علی مصباحی صاحب
آپ حضرات نے جس طرح فقہ کی باریکیوں کو سمجھا، شریعت کی گہرائیوں کو پایا، اور امت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خود کو تیار کیا، یہ قابل تعریف ہے۔ آج امت کو ایسے علماء کی ضرورت ہے جو کتاب و سنت کی روشنی میں رہنمائی فراہم کریں، اور آپ نے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے امت کی خدمت کا عزم کیا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو علم کے مزید منازل طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کو اپنے علم پر عمل کرنے والا اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا بنائے۔ آپ کی یہ کامیابی ہمارے لیے بھی باعث عزت ہے،
ایک مرتبہ پھر، آپ تینوں حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے۔

دعا گو
عارف رضا قادری
خطیب و امام جامع مسجد بارھلی
خادم جامعہ برکات فاطمہ للبنات بار ھلی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے