कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج میں کامیاب سائنسی نمائش کا انعقاد

رحمانیہ جونیئر کالج مانورہ کے سائنسی ماڈل کو ملا دوسرا مقام

اکولہ:20؍دسمبر(ڈاکٹر ذاکر نعمانی)20 دسمبر بروز جمعہ کو رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج میں تعلقہ سطح کی منعقد سائنسی نمائش بہت کامیاب رہی۔واشم ضلع کے تعلقہ مانورہ میں منعقد اک روزہ سائنسی نمائش 20 دسمبر بروز جمعہ کو رکھی گئی تھی جس کو شعبہ تعلیم تعلقہ مانورہ اور رحمانی پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج ان دونوں کے اشتراک سے کامیاب بنایا گیا۔ نمائش کی افتتاح کے موقع پر منعقد پروگرام کی صدارت رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحیدالدین‌شیخ‌ نے کی جبکہ مہمان خصوصی حلقہ ایجوکیشن افیسر انیل پوار اور ‌رحمانیہ اسکول کے پرنسپل مشرف دیشمکھ، مصباح الدین‌‌ شیخ ،شعیب سر رہیں جبکہ نظامت پروفیسر انیس انصاری نے بہت ہی برجستہ انداز سے کی۔ صبح نو بجے سے شروع یہ سائنسی نمائش کا اختتام شام پانچ بجے نمائش میں شامل تمام ماڈلز کو مختلف ججز کے ذریعے جو نمبرات ملے اس اعتبار سے سرٹیفکیٹ دے کر طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی پروگرام کا نظم و ضبط دیکھتے ہوئے پروگرام کے نگراں رہے معاون مدرس احفاظ یار سر کا خصوصی استقبال سرٹیفیکیٹ دیکر خود حلقہ ایجوکیشن افیسر انل پوار‌ نے اپنے ہاتھوں سے کیا اسی کے ساتھ حالیہ سبکدوش ہوئے معلم موثق دیوان کو نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلم جو دہلی میں دیا گیا تھا اسی کی مبارک باد حلقہ ایجوکیشن افیسر نے موثق دیوان کا استقبال کر کے دی. اس نمائش میں دو گروپ رکھے گئے تھے پہلا گروپ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک دوسرا گروپ نویں جماعت سے بارویں جماعت تک رکھا گیا تھا جس میں رحمانیہ جونیئر کالج کے طلباء لاریب انور،محمد مزمل کے ذریعے تیار کیا ہوا سیوریج کے پانی کا قدرتی طریقے سے فلٹر،یہ ماڈل دوسرے مقام پر رہا ان طلباء کی سرٹیفیکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔اس سائنسی نمائش کو کامیاب بنانے میں احفاظ یار سر،انصاری سر،پروفیسر معین خان، رحمانیہ پرائمری کے پرنسپل معین سر،رمیز خان سر،مزمل خان سر،سہیل سر،شاہ رخ سر،فرہاد سر،مختارسر،نکہت انجم میڈم،احمدی میڈم،مہوش انجم میڈم ،افسانہ میڈم،زلیخہ میڈم،سنجیدہ میڈم،عمران سر،ان تمام کی کوششیں رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے