कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں ’’یومِ اقلیتی حقوق‘‘ پر خصوصی اجلاس

شولاپور:18؍دسمبر( آفرین شیخ )ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہایی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بروز بودھ 18؍دسمبر کو’’ یومِ اقلیتی حقوق‘‘ کے طور پر منایا گیا ۔ اس اجلاس میں اکبر پٹھان ، شبنم شیخ ، عبد الخالق مُلّا اور دیگر مہمانوں نے خطاب کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے بھارت کی تاریخ میں اقلیت سازی،وہ مذاہب جن کو اقلیتوں میں شمار کیا جاتا ہے اس پر غور و طلب، دستور میں اقلیتوں کے حقوق ، اقلیتوں کی آزادی،حکومت سے منظور شدہ اقلیتی اسکالرشپ اور دیگر اہم امور اور اس کی اہمیت و تاریخ پر سیر حاصل خطاب فرمایا۔ اور طلبہ میں 18دسمبر کیوں اہمیت کا حامل ہے اس پر غور کرنے والے اہم پہلو و معلومات سے آگاہ کیا،پورے تین گھنٹے چل رہے اس پروگرام میں مدرسہ ہذا کے تمام طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے ۔مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیے گئے اس اجلاس میں ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، ڈاکٹر محبوب سوداگر ، الیاس سوداگر ، الیاس شیخ ، اکبر پٹھان ، شبنم شیخ ،عبد الخالق مُلّا اور دیگر مہمانان دِیگر اسٹاف ممبران اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے