कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیا د ملک بزمی چو تھا کا میا ب سالانہ ایوارڈ فنکشن و عظیم الشان مشاعرہ

پر بھنی:16؍دسمبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) بیاد ملک بزمی پربھنی مورخہ 14 دسمبر بروز سنیچر شب 9 بجے چوتھا سالانہ اعتراف خدمات ایوارڈ فنکشن و عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد گولڈن فنکشن ہال میں زیر انصرام کاروان ملک بزمی عمل میں آیا ۔ جلسے کا آغاز مفتی سعید انور نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت نبی پڑھنے کی سعادت مشہور و معروف شاعر شفیع احمد شفیع نے حاصل کی یہ عظیم الشان پروگرام دو مراحل پر مشتمل تھا جس میں پہلے سیشن ایوارڈ فنکشن کی صدارت ناصر خان سابق ڈپیٹی ایجوکیشن آفیسر پر بھنی نے کی اور بطور مہمانان مولانا رفیع الدین اشرفی، غلام محمد مٹھو نائب صدر آل انڈیا میمن جماعت ، محمد ضیاء الدین مدیر ریجنل نیوز هفت روز، محمد فارو ق سیٹھ سوداگر، جلوہ افروز تھے ۔ ملک بزمی صاحب کے اوصاف حمیدہ پر صدر محفل ناصر خان، غلام محمد مٹھو، اور محمد ضیاء الدین نے اظہار خیال فرمایا ۔ جن اصحاب کی خدمات کا اعتراف کرکے اُنھیں ایوارڈ سے نوازا گیا اُن میں مفتی سعید انور قاسمی قاضی شریعت بضمن دینی و ملی خدمات ، محمد فاروق قادری سروش بضمن تعلیمی و معاشی خدمات، ڈاکٹر یوسف صابر بضمن شعری و صحافتی خدمات، غلام حسین عبد الرف بضمن مثالی معلم، محمد عبد الرشید انجینئر بعد از مرگ بضمن تعلیمی، دینی، معاشی، ادبی و دیگر کارہائے نمایاں یہ ایوارڈ معلم بشیر سر کے سپرد کیا گیا ۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض رضی الدین سر نے بحسن و خوبی انجام دیے ایوارڈ تقریب کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلہ باوقار منتخب و مہمان ومقامی شعراء پر مشتمل مشاعرہ کا آغاز ہوا جسکی مسند صدارت پر صغیر احمد خان سابق چیف جنرل مینیجر ایم ایس ای بی مہاراشٹر جلوہ افروز تھے ۔ آپ نے خطبہ صدارت اساتذہ کے اشعار کے حوالے سے پیش کیا اور کنونیئر امتیاز احمد خان و ماجد احمد خان، ارشاد احمد خان و کاروان ملک بزمی کے سبھی ارکان کو مبارک باد پیش کی ۔ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض ارشاد ضیاء نے بحسن خوبی انجام دیے ۔ مشاعرے میں جن مقامی و بیرونی شعراء سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا ان میں ڈاکٹر یوسف صابر، شفیع احمد شفیع، احمد اورنگ آبادی، غلام فرید مونس آکوٹ، ڈاکٹر نصرت حنفی، عبد الواحد جاذب، کلیم کسک، حبیب ہاشمی، محمد فیروز سروش ، سید کریم اللہ حسینی نیز، عطا حیدر آبادی ، رئیس عاجز ، الطاف اقبال ، راہی جنتوری کے نام شامل ہیں ۔ جن سامعین و کاروانِ ملک بزمی نے ہر دو تقاریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اُن میں امتیاز احمد خان ندیم ، سرور خان صاحب، ارشاد ضیاء ، مظہر احمد خان، ڈاکٹر ماجد، پٹھان شریف خان، اسدخان، خواجہ خطیب الدین ، خواجہ نواب الدین، نہال احمد انصاری، مرزا کلیم بیگ محمد شکیب، قیصر خان ، افتخار الدین ، نواب قرشی رات دیر ناظم مشاعرہ ارشاد ضیاء کے اظہار تشکر پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس طرح کی معلومات شفیع احمد شفیع نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے