कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلند ارادے اور نیک عزم کے ساتھ "چھٹے پانگل فیسٹیول” کی شاندار تقریب ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج

شولاپور :15؍دسمبر( نامہ نگار آفرین شیخ)ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں گزشتہ پانچ برسوں کی طرح امسال بھی "چھٹے پانگل فیسٹیول” کا افتتاح بیحد شاندار طریقے سے کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز مدرسہ ہٰذا کے وسیع و عریض میدان میں تمام طلبہ و طالبات کو یک بعد دیگر کھڑا کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تمام اساتذہ صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے زیر نگراں اپنے اپنے طور پر فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آرہے تھے وہی پر رنگ برنگے غباروں کو جماعت پنجم و ششم کے طالب علموں کے ننّھے ہاتھوں اور اونچے حوصلوں کے ساتھ ہوا میں اُڑایا گیا بس اسی عزم و پیغام و سوچ کے ساتھ کے ایم- اے -پانگل کی ابتک کی انتھک بہترین کارکردگی اور کامیابی مزید بلندیوں کو چھوتے ہوئے اونچائی تک جا پہنچے.اس "چھٹے پانگل فیسٹیول” کی خاص بات یہ تھی کہ کُل دس مختلف مقابلوں کا انعقاد بیک وقت ہوا۔ جس میں دستخط مقابلہ ، قرات ، کہانی گوئی ، لطیفہ گوئی , شعر سناؤ: انعام پاؤ ، خوش نویسی ، اُردُو ، انگریزی ، مراٹھی اور ہندی ، فی الْبَدِیہْہ مضمون نویسی ، ڈرائنگ ، رنگ بھرو: تصویر بناؤ ، انگریزی ورڈ فارمیشن ، یہ دس مُقابلے ایک ساتھ ، ایک ہی وقت میں لیے گئے۔ جس میں دستخط کے علاوہ کسی بھی ایک زائد مقابلے میں مدرسہ اور جونیئر کالیج کے ہر طالب علم کو شریک ہونا لازمی تھا۔ پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کی کلاسیس میں لیے گئے اس فیسٹیول میں پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت کے تقریبا” تمام طالب علموں نے کسی نہ کسی دو مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اس فیسٹیول میں کُل دس ایوینٹ انچارج اساتذہ نے اپنے اپنے مقابلوں کو بیحد کامیابی سے مُنقعد کیا۔ سب سے پہلے ذاکر شاہ پورے نے تمام اسٹاف ممبران کے تعاون سے دستخط کا مقابلہ بہت کامیابی کے ساتھ منعقد کروایا۔ اس مقابلے کی خصوصیت یہ تھی کہ اسکول اور جونیئر کالیج کے ہر طالب علم کو اس میں شریک ہونا لازمی تھا ۔ اس کے بعد اشتیاق تارانائيک کی قیادت میں عبد الرؤف پٹیل اور عظمٰی اُستاد نے اُردُو مراٹھی اور انگریزی کا فی الْبَدِیہْہ مضمون نویسی کا مقابلہ لیا ، ساتھ ہی شیرین خان کی نگرانی میں جویریہ دیوان اور زیبا شیخ نے کہانی گوئی کا مقابلہ منعقد لیا، جب کہ نکہت نلّامندو کی سرپرستی میں لبنٰی شاہ پورے اور اُم زما پٹھان نے لطیفہ گوئی کا مقابلہ لیا ،یہی نہیں، ریاض سیّد کی زیر سرپرستی ناظمین پٹیل نے انگریزی ورڈ فارمیشن کا مقابلہ منعقد لیا ۔ اور ادریس پيرمپلّی نے اپنی رہبری میں مسرت شیخ ، اقبال دلال اور ثانیہ شیخ کے تعاون سے کلر کمپیٹیشن لیا ۔ اسکے علاوہ خلیل الرحمٰن پيرمپلّی کے تعاون سے الطاف صدیقی اور عبد الخالق مُلّا نے ڈرائنگ مقابلہ کو کامیاب کیا اور اکبر پٹھان کی نگرانی میں اُردُو ، مراٹھی اور انگریزی خوشخطی کا مقابلہ لیا گیا جس میں آفرین شیخ ، فرحت شیخ , شبنم شیخ ، عائشہ مُلّا ، نوید منشی ، عظمٰی اُستاد اور عائشہ شیخ نے خوب محنت کی۔مزید بر آن کہ مولانا ناظم صاحب نے الیاس سوداگر کے تعاون سے لڑکوں کی قرات کا مقابلہ ، اور محترمہ جویریہ باجی نے ارشیہ باجی اور سُميہ بیگ کی مدد سے لڑکیوں کی قرات کا مقابلہ منعقد کیا۔ جب کہ وسیم نلّا مندو کی نگرانی میں الیاس شیخ اور اُم زما پٹھان نے "شعر سناؤ : انعام پاؤ ” یہ مقابلہ لیا ۔ ان دس انوکھے مقابلوں کو طالب علموں نے خوب پسند کیا اور اپنی اپنی دلچسپی کے مطابق مقابلے حصہ لیا۔ اس فیسٹیول کی دوسری خوبی اے تھی کہ ہر ایوینٹ انچارج نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کلاس روم اور تختہ سیاہ کو بہترین انداز میں سجایا تھا۔ جس میں جویریہ دیوان ، اکبر پٹھان ، جویریہ کامبلے ، اُمّ زما پٹھان اور طلباء و طالبات کی ‘کمرہ جماعت کی آرائش قابلِ ذکر ہے۔ اس منفرد فیسٹیول کے دوران محمد علی شیخ ، محسن ماشال ، محمود خطیب ، کلثوم درزی , زینب کاتنگھتر ، رضیہ غبورے اور دیگر اسٹاف نے نظم و ضبط کو قائم کرنے میں خاص تعاون کیا ۔ اس فیسٹیول کو مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان اور معاون صدر مُدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار کی رہبری حاصل ہوئی۔ مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے جِدّت پسند خیال اور رہبری سے آراستہ اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے شرکاء طالب علموں کے عالیہ انعامدار ، شبان شاہ بھائی ، فوزیہ شیخ ، ہاجرہ رچبھرے ، ثمینہ سیّد ، ابراہیم شاہ پورے، اِرم شیخ،آفرین مُلّا ، نغمہ مجاور اور دیگر اسٹاف ممبران نے خصوصی تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے