कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے معلم محمد غلام حسین مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز

پربھنی:15؍دسمبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) 14 دسمبر 2024 بروز سنیچر ایک رنگا رنگ تقریب میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے مشہور و معروف ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی کے ایک فرض شناس، محنتی معلم محمد غلام حسین عبدالرؤف کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروان ملک بزمی کے زیر انصرام بیاد ملک بزمی پر بھنی چوتھا سالانہ اعتراف خدمات ایوارڈ فنکشن وعظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد گولڈن فنکشن ہال پر بھنی میں عمل میں آیا ۔ جلسے کا آغاز قاضی شریعت سعید انور قاسمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اپنے منفرد لب لہجہ میں نعت پاک پڑھنے کی سعادت شفیع احمد شفیع نے حاصل کی ۔ شہ نشین پر موجود مہمان خصوصی ناصر خان سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خمیسہ غلام محمد مٹھو نائب صدر آل انڈیا میمن جماعت ، محمد ضیاء الدین مدیراعلی ریجنل نیوز ، نذیر احمد خان سر، محمد اقبال سابق صدر مدرس و ذمہ داران کاروان ملک بزمی کی موجودگی میں غلام حسین سر کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مثالی معلم ا یوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح ہو محمد غلام حسین گزشتہ 18 سال سے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول پر بھنی میں پیش درس و تدریس سے وابستہ ہو کر نو نہالان قوم ملت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کے اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے اوران کی ہمہ جہت تربیت کرنے نہیں کے فریضہ کو بہ حسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔ محمد غلام حسین کو کاروان ملک بزمی کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازے جانے پر صدر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن افضل پاڈیلا، سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ،محمد موسی ناگانی چیئرمین مؤیدالمسلمین ہائی اسکول تمام اراکین و ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن ، خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی، صدر مدرس مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول محمد عبدالباسط ، تمام معلمین و معلمات نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر غلام حسین نے اپنے بہترین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اس کامیابی اور اعزاز پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے اپنی والدہ محترمہ کی محنت اور ان کی نیم شبی دعاؤں کے نام منسوب کیا اور دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران و اراکین بالخصوص خمیسہ غلام محمد مٹھو اور صدر مدرس محمد عبدالباسط و تمام معلمین و معلمات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح کاروان ملک بزمی کے تمام ذمہ داران بالخصوص فرزاندان ملک بزمی کا بھی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے