कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب کے بین المدارس اردو بیت بازی مقابلے میں پانگل ہایی اسکول کی شاندار جیت

شولاپور :14؍دسمبر ( آفرین شیخ)شولاپور کی مشہور و معروف ادبی اور تعلیمی انجمن ‘بزمِ غالب شولاپور کی جانب سے ہر سال کے مطابق امسال بھی بین المدارس اردو بیت بازی کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ يہ مقابلے جونیئر اور سینیئر ان دو گروپ میں مشتمل تھے ۔ ان مقابلوں میں کُل تیرہ اسکولوں نے شرکت کی۔اس بیت بازی کے سینیئر گروپ کے مقابلوں میں "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے طالب علموں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام حاصل کیا اور بیت بازی کے اس فائنل مقابلے کو جیت لیا۔ اس فاتح ٹیم میں دانش بيلِف ، مُحمَّد یوسف شیخ ، شفاء بھانگیرے ، حائقہ باغبان، ان طالب علموں نے اپنے اندازِ بیان اور اشعار کی پیشکش سے سامعین کا دل جیت لیا۔ مزید یہ کہ بین المدارس اردو بیت بازی کے جونیئر گروپ کے مقابلوں میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی ٹیم نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔دوّم انعام پانے والی پانگل کی اس جونیئر ٹیم میں اِرم بھانگیرے ، سِدرہ خان ، اسد بِراجدار اور علی انصاری اِن طلبہ اور طالبات نے اُردُو اشعار کو منفرد انداز میں پڑھکر داد و تحسین حاصل کی۔ بیت بازی کی اِن دونوں انعام یافتہ ٹیموں نے اپنی شاندار جیت کی روایتوں کو جاری رکھا۔ اِن دونوں ٹیموں کو مدرسہ ہذا کی معروف معلمات عالیہ پروین اِنعامدار اور شبانہ شاہ بھائی نے رہبری کی اور طالب علموں کی تیاری میں خوب محنت کی ۔ ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے "مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیے گئے ان مقابلوں میں صدر بزم غالب، مشہور و معروف شاعر اور استاذ بشیر پرواز سر ، اور معروف شاعر ایڈوکیٹ عبدالرشید ارشد بطور جج موجود تھے۔ بزمِ غالب کے نائب صدر شفیع کیپٹن سر نے اسکورر کی ذمہ داری نبھائی جبکہ بزم کے فعال ذمہ دار محمد حسین بخشی سر نے ٹائم کیپر کی ذمہ داری نبھائی ۔ شولاپور کے معروف شاعر عبدالشکور شعور نے اس مقابلے کی نظامت کی ذمہ داری نبھائی ۔ اس موقع پر بزم غالب کے سیکرٹری اور ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے بزم غالب کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون شہید باغبان اور اعجاز منظور عالم شیخ بطور مہمان موجود تھے۔ بیت بازی کی انعام یافتہ ان دونوں ٹیموں اور انچارج اساتذہ کو پرنسپل ڈاکٹر ہارون شہید باغبان، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریا جاگیردار، نکہت نلامندو، مُحمَّد علی شیخ ، الطاف صدیقی ، حاجرہ ماشال والے ، وسیم نلامندو، ذاکر شاہ پورے ، ریاض سیّد ، ادریس پیرم پلی، فوزیہ شیخ اور دِیگر اسٹاف ممبران ، سرپرست ، طلباء و طالبات نے مُبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے