कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوکن ٹیلنٹ فورم تھانہ ضلع سطح بین المدارس تعلیمی مقابلوں میں نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے طلباء کو اعزاز

کلیان :14؍دسمبر( سید شوکت علی)کوکن ٹیلنٹ فورم بھیونڈی کی جانب سے منعقدہ بین المدارس تعلیمی مقابلوں میں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتیوں کامظاہرہ کرتے ہوئے مراٹھی مضمون نویسی مقابلہ مقام دوم خان زیان مسیح اللہ ( بوائز سیکشن) ، انٹیلجنٹ ٹیسٹ مقابلہ مقام دوم خان زوہیبہ سفیان ( گرلس سیکشن) ، مقابلہ بحث ومباحثہ ڈیبٹ کمپٹیشن انعام دار رقیہ مجید اللہ مقام سوم ( جونیئر کالج سیکشن) حاصل کیا ۔ مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو پروقار تقرب میں کوکن ٹیلنٹ فورم بھیونڈی کے عہدے داران و معزز مہمانوں کے ہاتھوں ٹرافی مومنٹو سرٹیفکیٹ دے کر انعامات سے نوازا گیا ۔ مذکورہ مقابلہ میں ضلع تھانہ کے تقریبا 20اسکول و جونیئر کالج کے طالب علموں نے شرکت کی تھی ۔انعام یافتگان طلباء وطالبات کو گرلس سیکشن سپروائزر و معلمہ بتول انتولے صاحبہ، معلمہ رشیدہ انتولے صاحبہ، جناب منیر خان سر ( بوائز سیکشن ) ، جناب خالد انصاری سر ( بوائز سیکشن ) ، محترمہ فوزیہ صدیقی صاحبہ ( جونیئر کالج سیکشن) کی رہنمائی حاصل رہی ۔ کوکن ٹیلنٹ فورم بھیونڈی مقابلہ میں قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی کامیابی پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم جناب شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم جناب ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم جناب شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکرٹری محترم جناب سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب، پرنسپل عبداللہ خان صاحب، اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، ہیڈ کلرک محترم جناب عابد تانکی صاحب ، کلچرل سیکریٹری جناب تنویر پٹیل سر ، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے