कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کو قومی مہاتما جیوتی راؤ پھلے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا

اکولہ: 14؍دسمبر ( ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) تعلیم کے میدان میں بے مثال خدمات اور علم کے فروغ میں غیرمعمولی کارکردگی کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کو حالیہ دنوں نوی ممبئی کے اگاری سماج منگل کاریالیہ، کاموٹھے، تعلقہ پنويل، ضلع رائےگڑھ میں منعقدہ ایک شاندار اور پروقار تقریب میں گلوبل گولڈ ٹیلنٹ بُک آف ریکارڈزکی جانب سےقومی مہاتما جیوتی راؤ پھلے مثالی معلم ایوارڈ 2024سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر نعمانی کی تعلیمی خدمات کا ایک اہم اعتراف ہےاور اکولہ کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔ گلوبل گولڈ ٹیلنٹ بُک آف ریکارڈزکے تحت اس سال مختلف زمروں میں اعزازات تفویض کیے گئے، جن میں مہاتما جیوتی راؤ پھلے ایوارڈ، مہاراشٹر رتن ایوارڈ، اور سماج بھوشن ایوارڈ شامل ہیں۔ ان اعزازات کے لیے مجموعی طور پر 860 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 60 افراد کو منتخب کیا گیا۔ مثالی معلم ایوارڈ کے زمرے میں 42 معلمین کو اس شرف سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت میگھا شریرام مہاجن نے کی، جب کہ مہمانانِ خصوصی میں ارمیلا شریشکمار ڈانگے(مراٹھی اداکارہ)،ستیش دیشمکھ، جانی راوت، اور سدھاکر واسائیکرشامل تھے۔ دیگر اضلاع سے بھی کئی معزز شخصیات نے تقریب میں اپنی موجودگی سے اسے وقار بخشا۔ اکولہ ضلع پریشد کے مہاتما گاندھی ہائی اسکول، ہیور کھیڑکےمعاون معلم، ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کو مہمانِ خصوصی کے دستِ مبارک سےقومی مہاتما جیوتی راؤ پھلے مثالی معلم ایوارڈ 2024 پیش کیا گیا۔بتادیں کہ ڈاکٹر نعمانی کی اس سے قبل کئی ریاستی اور ضلعی سطح کے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے، جو ان کی علم دوستی اور تدریسی خدمات کا زندہ ثبوت ہیں۔ اس پُرمسرت موقع پر ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول کے صدر مدرس سید قمر علی اور اسکول کے اساتذہ و غیر تدریسی عملے نے ڈاکٹر نعمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے اعزاز کو اسکول اور ضلع کے لیے باعث افتخار قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والد محترم،قاری عبد الکریم نعمانی کے نام کیا اور اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزت انہیں والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی، اور طلبہ کے تعاون کے باعث حاصل ہوئی ہے۔ یہ اعزاز تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے