कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبرغم: حضرت مولانا مفتی محمد اسحاق صاحب قاسمی کا انتقال

بچھڑا کچھ اس ادا سے کے رت ہی بدل گی
وہ ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
پربھنی:11؍دسمبر ( بذریعہ محمد سرور شریف نامہ نگار) تمام قارئین بالخصوص اہلیان ضلع پربھنی کو نہایت غم کےساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مراٹھواڑہ کی مشہور ومعروف شخصیت حضرت مولانا مفتی محمد اسحاق صاحب قاسمی رحمہ مورخہ 11دسمبر بروز بدھ بعد نماز عصراس دارفانی سےدار بقاکی جانب کوچ فرماگئے، اناللہ واناالیہ راجعون ۔ ان للہ مااخذولہ مااعطی وکل شئی عندہ باجل مسمی۔ حضرت مولانا مفتی محمد اسحاق صاحب قاسمی رحمہ نے اپنی ساری زندگی نہایت سادگی اور عاجزی و انکساری ،خالق سے اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی ، آپ اپنی ان ہی خوبیوں کی وجہ سے ہر عام و خاص میں میں بے حد مقبول تھے ۔
غم کی اس گھڑی میں ادارہ اعتبار نیوز اہل خانہ اور اہلیان مانوت کے ساتھ شریک ہے اور اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ وہ مفتی اسحاق صاحب کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے، اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ اور اللہ ان کے اہل خانہ اور اہل مانوت کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
نوٹ: نمازجنازہ بڑاقبرستان (مانوت)میں 12دسمبر 2024 بروزجمرات 10:30 بجےاداکی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے