कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو جونیئر کالج کلیان میں سمارٹ شیف کوکنگ کمپٹیشن کا کامیاب انعقاد

کلیان: 6 ؍دسمبر ( سید شوکت علی) : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے شعبہ جونیئر کالج میں طلباء کی مختلف صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی غرض سے وقت فوقتاً مختلف مسابقات کا انعقاد کیا جا تا ہے ۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے پرنسپل عبداللہ خان صاحب کی ہدایت پر جونیئر کالج کے سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر کی سرپرستی میں جونیئر کالج کے طلباء وطالبات کے لیے اسمارٹ شیف کوکنگ کمپٹیشن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف قسم کے ذائقہ دار پکوان بنا کر مقابلہ میں حصہ لیا ۔بدست پرنسپل عبداللہ خان صاحب افتتاحی تقریب عمل میں آئی ۔ جج کے فرائض اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، لیکچرار سید رفعت شاہین صاحبہ ، سینیر ٹیچر فیض ڈولارے سر ، تلمیذ ڈون ٹیچر ، زوفہ تانکی ٹیچر ، ماہین تانکی ٹیچر نے انجام دیے ۔ بحیثیت مہمان بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ نے شرکت کر پروگرام کو رونق بخشی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کوکنگ کمپٹیشن ایونٹ انچارج ڈاکٹر مبین شیخ سر ، نورالدین شیخ سر ، اسرائیل انصاری سر ، نبیل قادری سر، رضوان سلمانی سر ، وقار مومن سر ، شاداب شیخ سر، سید شوکت علی سر نے خصوصی تعاون پیش کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے