कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علماء حق کی توہین کو ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے

از قلم خمیسہ محمد جنیدابن خمیسہ غلام محمد مٹھو
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی
مورخہ 2دسمبر 2024ء، بروز پیر

الحمد للہ، والصلاة والسلام على رسول الله!
عزیزان ملت،
آج میرا دل خون کے آنسو روتا ہے! ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو ہمارے دلوں پر چھری چلا دیتا ہے! مالیگاؤں کی سرزمین پر، ایک خودساختہ رہنما، اسد الدین اویسی، نے وہ حرکت کی ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے شرم کا باعث ہے بلکہ ان کی حقیقت کو بھی عیاں کرتی ہے۔ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ایک سیاسی رہنما، جو اپنے آپ کو مسلمانوں کا نمائندہ کہتا ہے، اپنے بڑوں اور علماء کے مشورے یا اختلاف رائے کو اپنی مخالفت سمجھتا ہے اور عوام کے درمیان ان کے خلاف ایسی نادانی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
مولانا سجاد نعمانی صاحب! وہ عظیم شخصیت، وہ جلیل القدر عالم، جنہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت میں صرف کی، ان کے بارے میں اس بدزبان سیاستدان نے جو زبان استعمال کی، وہ نہ صرف گناہ ہے بلکہ امت کے قلب پر زخم ہے!
یہ کون ہے جو علماء کے خلاف زہر اگلتا ہے؟ یہ کون ہے جو امت کا واحد رہنما بننے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اپنے بڑوں کی عزت کرنا نہیں جانتا؟
یہ کون ہے؟
یہ وہی ہے جسے سیاست نے مغرور کیا ہے! یہ وہی ہے جسے علماء کی دعاؤں نے ایک موقع دیا تھا، مگر وہ اپنی اوقات بھول گیا! یہ وہی ہے جو عوام کے جذبات سے کھیلتا ہے، مگر حقیقت میں اپنے ذاتی مفاد کی بھوک مٹاتا ہے!
یاد رکھو!
سیاستدانوں نے کبھی امت کی قیادت نہیں کی! کبھی انقلاب برپا نہیں کیا! یہ علماء کرام تھے جنہوں نے کفر کے اندھیروں کو چیر کر اسلام کی روشنی پھیلائی! یہ علماء کرام اور دانشوران قوم تھے جنہوں نے امت کو غلامی سے آزادی دلائی!
اور آج یہ سیاستدان، جو اپنے آپ کو رہنما کہتا ہے، اسی علماء کے خلاف بول رہا ہے؟ اسی علماء کو نیچا دکھا رہا ہے؟ یہ تو امت کا مذاق ہے، امت کی توہین ہے، اور ہم اس توہین کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے!
اسد الدین اویسی!
یہ جو تمہارے منہ سے نکلنے والے زہر بھرے الفاظ ہیں، یہ تمہارے سیاسی انجام کا آغاز ہیں! تمہیں شرم آنی چاہیے! تمہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے!
یاد رکھو، عوام اب تمہارے فریب میں نہیں آئے گی! علماء کرام تمہارے اصل چہرے کو بے نقاب کریں گے! ہم تمہارے اس حرکت کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، اور نہ ہی امت تمہیں اس توہین کا موقع دوبارہ دے گی!
اے امت مسلمہ!
جاگو! پہچانو! یہ سیاستدان، یہ چالاک لوگ تمہیں بہلانے آئے ہیں! دین اسلام ان کے ہاتھوں کبھی محفوظ نہیں رہا اور نہ رہے گا!
یہ دین ان لوگوں کا ہے جو اس پر عمل کرتے ہیں، جو اس کے لیے جیتے ہیں، اور جو اس کے لیے مرتے ہیں! علماء کرام ہی ہماری رہنمائی کریں گے، یہی دین کو بلند کریں گے، اور یہی ہمیں راہ حق پر لے کر چلیں گے!
اللہ اکبر! اللہ اکبر!
ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم اسد الدین اویسی کی اس بدزبانی کی سخت مذمت کرتے ہیں!
ہم امت کے علماء کے ساتھ کھڑے ہیں!
ہم اس دین کو ان سیاستدانوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بننے دیں گے۔
اللہ کا دین غالب تھا، غالب ہے، اور ہمیشہ غالب رہے گا۔
اور یاد رکھو اگر آج علماء کرام نے اس نادان کی نادانی کو برداشت کر لیا اور اپنی صفوں میں انتشار پیدا کر دیا تو اگلا نمبر انہی کا ہوگا یہ سیاستدان کسی کے نہیں ہوتے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے