कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہریان پر بھنی کی محنتوں کو سلام

از قلم محمد شریف ابن یوسف شریف ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی
9960451708

پربھنی مورخہ 22 نومبر 2024 بروز جمعہ شہر پربھنی میں علماء و ا کابرین ملت کی آواز پر الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن بے لوث خدمات انجام دینے والوں کی محنتوں کو سلام ۔
اسمبلی انتخابات کا مرحلہ اختتام کو پہنچا اور 23 نومبر کو مہاراشٹر میں اقتدار کی کرسی پر کون بیٹھے گا، کس پارٹی کو اکثریت حاصل ہونگی یہ تصویر صاف ہو جائے گی لیکن ووٹنگ کے اختتام سے افواہوں، اندیشوں کا بازار گرم ہے اور اپنی نجی محفلوں میں لوگوں نے حکومت بنانا شروع کر دی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ نا سپاسی ہونگی ناشکری ہونگی اگر اس موقع پر شہریان پر بھنی اور تمام تعلقہ جات کے تمام علماءکرام، ائمہ مساجد ,ملی سماجی تنظیموں بالخصوص رحمن فاؤنڈیشن، ایم ڈی ایف مہاسہیوگ اور دیگر نوجوانوں کی خدمات کی سرہانہ نہ کروں جنہوں نے اکابرین ملت کی آواز پر متحد ہو کر اپنی ریاست اور ملک میں خوشحالی امن و انصاف کے قیام کے لیے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں ۔ الیکشن سے قبل لوگوں کے الیکشن کارڈ بنوا کر دیے ۔ اسی طرح بڑی ذمہ داری کے ساتھ BLO کے ساتھ مل کر گھر گھر ووٹر سلپ پہنچائیں اور الیکشن کے دن انتہائی سردی کے باوجود نماز فجر کے بعد سے رات سات بجے تک اپنی بہترین خدمات انجام دیں۔ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اپنے علماء کرام اور اکابرین ملت کی محبت میں دیوانہ وار ایک ایک گھر تک پہنچ کر لوگوں کو ووٹنگ کی ترغیب دے کر انہیں پولنگ بوتھ تک لے کر آئے۔ اپنے علماء و اکابرین کی محبت میں اخلاص کے ساتھ زمینی سطح پر کی جانے والی آپ کی محنتوں کو بادیدہ نم سلام ۔ آپ کی ان بے مثال محنتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ دنیا و آخرت میں اس کا آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے ،دنیاو آخرت کی تمام بھلائیاں و کامیابیاں آپ کو نصیب فرمائے ، امین ۔ ان دعا ئیہ اشعار اور اس امید کے ساتھ کہ ہم ہمیشہ امت مسلمہ اور وطن عزیز ہندوستان کی آبیاری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرتے رہیں گے ۔
تڑپنے پھڑکنے کی توفیق دے
دل مرتضی سوز صدیق دے
عزائم کو سینوں میں بیدار کر
جگر سے پھر وہی تیر پار کر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے