कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرزمین کلم نوری میں تین روزہ درسِ حدیث کے پہلے دن کا کامیاب انعقاد

کلم نوری: 15؍نومبر ( راست) سید شجاعت علی نوری کی اطلاع کی بموجب جامعہ سیدہ فاطمہ الزھراء کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا میں 3 روزہ درس حدیث کا اہتمام و انتظام کیا جارہا ہے۔ بروز جمعہ سے اتوار تک روزانہ 2 بجے دن سے 4 بجے تک درس حدیث ہوگا۔مہمان خصوصی سرزمینِ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی علمی و روحانی شخصیت شہزادئ غوثِ اعظم ڈاکٹر سیدہ مشکورہ حسنیہ جیلانیہ صاحبہ (حال مقیم جدہ سعودی عرب) درسِ حديث دیں گی۔آج درس کے پہلے دن بروز جمعہ کلم نوری اور اطراف کی خواتین وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان 3 روزہ مجالسِ حضور غوث اعظم دستگیر شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے محدث فقیہ شیخ تاج الدین عبد الرزاق الجیلانی کی ترتیب کردہ اربعینِ جيلانی کا درس دیا جارہا ہے۔ اور عالمات/ فارغ التحصيل طالبات کو سندِ حدیث بھی عطا کی جائے گی۔تمام شرکاء خواتین کو دلائل الخیرات شریف جیسی بابرکت کتاب کے فضائل بتا کر اس کی اجازت وسند بھی دی جائے گی۔صدر معلمہ مدرسہ ہذا محترمہ طاہرہ بیگم صاحبہ کی سرپرستی میں درس کا انعقاد ہوا۔ ميزيان معلمہ شہزادئ غوثِ اعظم عالمہ فاضلہ سیدہ مسرورہ بی بی (کامل التفسیر جامعہ نظامیہ و ایم اے، ایم فل مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد) نے مجلسِ درس کی کارروائی کو بحسن خوبی نبھایا۔ان دروس میں روایتِ حدیث اور اربعین احادیث کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں یاد کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔سلام اور دعا پر جلسہ کااختتام ہوا۔بانی مدرسہ مولانا سید شوکت علی نوری افتخاری اشرفی صاحب نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں اور حدیث صاحب لولاک رسول مکرم ﷺ سے اپنا رشتہ منسلک کریں اور مضبوط بنائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے