कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انتخابات کے دوران سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کیا جائے

ناندیڑ ضلع پولیس فورس کی عوام سے اپیل

ناندیڑ:14؍نومبر( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے تمام شہریوں کو اس کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے کہ لوک سبھا ضمنی انتخابات 2024 ء اور اسمبلی عام انتخابات 2024 ء کے سلسلے میں 15؍اکتوبر 2024ء سے 25؍نومبر 2024ء تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اور ناندیڑ ضلع سمیت پورے مہاراشٹر میں عام انتخابات 2024 ء کے لئے ووٹنگ 20؍نومبر 2024ء کو ہوگی اور نتائج 23؍نومبر 2024ء کو اعلان کیے جائیں گے۔اس دوران کسی بھی شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ گروپ اور دیگر اسی طرح کی ایپلیکیشنز پر کسی بھی فرد، نسل، طبقہ، ذات، مذہب یا رنگ وغیرہ کی دل آزاری کرنے والے پوسٹس، کمنٹس، اسٹیٹس، ڈیجیٹل بینرز وغیرہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی کسی کے خلاف نعرے بازی نہ کریں، ڈی جے نہ بجائیں، آتش بازی نہ کریں، رنگ یا گلابی پاؤڈر نہ پھینکیں۔ متعلقہ محکمے کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی سیاسی پروگرام منعقد نہ کیا جائے۔ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو 15؍اکتوبر 2024ء سے 25؍نومبر 2024ء کے دوران اپنے گروپ کی سیٹنگز میں "Only Admi”آپشن منتخب کرنا ضروری ہے تاکہ گروپ کے کسی بھی ممبر کی طرف سے متنازعہ پوسٹ گروپ میں نہ کی جا سکے۔ اگر ایڈمن نے سیٹنگ میں تبدیلی نہ کی اور کسی ممبر نے متنازعہ پوسٹ کی جس سے کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو پوسٹ کرنے والے ممبر اور ایڈمن دونوں کو ذمہ دار قرار دے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ براہ کرم اس بات کو نوٹ کریں۔اس طرح کی اپیل سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ کے انسپکٹر اور ضلع سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے