कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک ہی نشست میں قرآن سنانے کا اعزاز

ناندیڑ:13؍نومبر ( راست) مدرسہ کنزالایمان نوری چوک محبوب نگر ناندیڑ میں بتاریخ 11 نومبر بروز پیر بعد نماز فجر حافظ محمد مسیب اللہ خان ولد مولانا نجیب اللہ صاحب بسمت متعلم دارالعلوم کنزالایمان نے بعد نماز فجر تا عشاء ایک ہی نشست میں مکمل قرآن شریف حفظ سنانے کا عظیم الشان اعزاز حاصل کیا ۔ استاذ حافظ و قاری محمد توفیق صاحب مدرس مدرسہ کنزالایمان کی محنت سے حافظ مسیب اللہ خان نے یہ مقام حاصل کیا ۔سماعت قرآن کے لئے حافظ وقاری رضوان احمد استاذ دارالعلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ اور حافظ وقاری سراج احمد صاحب قلمنوری کو مدعو کیا گیا ۔نیز حافظ وقاری رضوان صاحب و مولانا شاہجہاں صاحب حافظ وقاری کلام رضا اساتذہ مدرسہ ھذا نے سماعت میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر حافظ مولی علی رضوی ، قاری عبدالقادر رضوی ، مولانا مفتی عاشق مصباحی ، قاری صبیح انور ، حافظ غلام مصطفی ، حافظ عبدالحمید قندھاری، حافظ مجاہد ، حافظ سلیم ، مولانا مختار ، مولانا کلیم رضا ، مولانا اشفاق صاحب و کثیر تعداد میں علمائے کرام و ائمہ موجود تھے ۔حافظ مسیب اللہ خان کے والد حافظ نجیب اللہ خان صاحب بسمت نے اپنے بچے کے حفظ قرآن کی خوشی میں حافظ و قاری توفیق صاحب کی خدمت میں تیس ہزار ایک سو روپیہ کا تحفہ بھی پیش کیا۔ حضرت مولانا مفتی اسلام رضا صاحب کی دعاء سے پروگرام اختتام کو پہونچا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے