कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعدیہ فاطمہ باسط علی خان مدینتہ العلوم کو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

ناندیڑ:6؍نومبر (نامہ نگار) 03 نومبر 2024 کو حضرت نظام الدین اولیاء دہلی کے نزد غالب اکیڈمی میں بھارت کی ملک گیر سطح پر اساتذہ کی رجسٹرڈ واحد تنظیم ’’ قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ‘‘کی ایک شاندار تقریب میں ناندیڑ مہاراشٹر کی سعدیہ فاطمہ باسط علی خان مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول کی معلمہ کو ان کے اسکول کی سرگرمیوں اوران کے قلم کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ، قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی منعقدہ اس شاندار تقریب کا انعقاد حیدر علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، ننھی عائشہ چودھری دہلی نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت شریف سنائی ۔ یہ پروگرام قومی صدر جناب چودھری واصل علی گجر صاحب کی صدارت میں ہوا ، قومی نائب صدر سید مہتاب ابراہیم صاحب نے بہترین خطاب کیا ، تنظیم کے مہاراشٹر صدر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے بھی بہترین انداز میں غرض و غایت کو پیش کیا ، مہاراشٹر سکریٹری جناب زین العابدین صاحب کا خطاب بھی بہت جاندار رہا ، اسٹیج پر موجود ناظمہ رہبری صاحبہ امراوتی اور حمیرہ تسنیم صاحبہ نے رونق بخشی ، سب سے جاندار و شاندار انداز انصاری امتیاز رفیق صاحب کی زبردست نظامت نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دئیے ، سبھی نے بلند آواز سے راشٹرگیت پڑھ کر ماحول میں ایک سحر پیدا کیا ، اساتذہ اکرام اور طلباء وطالبات کے نیز تعلیمی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ہی معیار تعلیم کی بہتری اور اُردو کی ترقی وترویج پر کام کرنے کے لئے جہد مسلسل کی ایک مثال قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت نے قائم کی ، اس تقریب میں مہاراشٹر ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، کیرالا ، گجرات اور راجستھان میں بر سر خدمت پرائمری اسکول ، سکنڈری اسکول ، اور جونئیر کالجس کے اساتذہ میں سے کارکردگی کی بنیاد پر 100 سو سے زائد اساتذہ کو ’’ نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ، ملک گیر سطح پر آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں کے لئے بہترین نظم رکھا گیا ، اس کامیاب پروگرام میں ایوارڈ ملنے پر سعدیہ فاطمہ ناندیڑ کو سبھی حلقہ احباب سے مبارکباد کا سلسلہ پیش ہے ، ان کے افراد خاندان نے بہت خوشی کا اظہار کیا ، انھوں نے اب تک کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں ، اور اپنی کامیابی پر اللہ کے شکر گذار ہیں ، الحمدللہ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے