कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاطمہ جمیل صاحبہ بنت جناب غلام حیدر سر کو نیشنل اُردو ٹیچرز ایوارڈ دہلی کیلئے منتخب کیا گیا

ناندیڑ: یکم؍ نومبر ( راست) شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف قدیم و نامور ادارے مدرسہ مدینۃ العلوم اسکول گرلز پرائمری ناندیڑ کی صدر معلمہ فاطمہ جمیل بنت غلام حیدر سر کو نیشنل ایوارڈ کے لیے ان کی گراں قدر محنت و لگن اور مستعدی کے بنا پر چنا گیا۔ واضح رہے وہ اپنے وابستہ اردو میڈیم مدرسے کی صدر معلمہ ہونے کی حیثیت سے بہت لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض کو نبھا رہی ہیں، اسی بنا پر صدر معلمہ فاطمہ جمیل قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت۔ گورنمنٹ منظور شدہ تنظیم کے تحت نیشنل پریذیڈنٹ چودھری واصف علی گجر اور نیشنل وائس پریذیڈنٹ سید مہتاب ابراہیم و نیشنل سیکریٹری وکاس کمار رانا ور سبھی عہدیداران کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اُردو کی ترویج و ترقی و اساتذہ کی تعلیمی و سماجی کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل اردو ایوارڈ کے لیے سلیکشن کیا ہے۔ یہ پروگرام دہلی میں 3؍نومبر 2024ء بروز اتوار کو ہوگا۔ نیشنل ایوارڈ انھیں دہلی میں اس پروگرام میں دیا جائے گا۔ انھیں نیشنل ایوارڈملنے پر ان کے والد محترم و دوست احباب اور سوسائٹی مدرسہ ہٰذا کے ذمہ داران اور اسکول کے ساتھی اسٹاف و اسٹوڈینٹ نے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے