कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الخیر فانڈیشن پربھنی کی زیرنگرانی سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے خواتین و طالبات

خواتین اور اسکول و کالج کی طالبات کے لیے دینی ماحول میں تعطیلات گزارنے کا پر بھنی میں سنہرا موقع

پربھنی:26؍اکتوبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)الخیر فانڈیشن پربھنی کی زیرنگرانی سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے خواتین و طالبات منعقد کیے جارہے ہیں ۔ جس کے تحت پہلا پروگرام حضرت مولانا قلندر خان صاحب ندوی کی سرپرستی و حضرت مولانا انصار صاحب قاسمی کی نگرانی میں 29اکتوبر 2024بروز منگل تا 31 اکتوبر 2024 بروز جمعرات بمقام مسجد بخاری بالائی منزل ساکھلا پلاٹ پر بھنی میں منعقد کیا جائے گا۔ دوسرا پروگرام حضرت مولانا شاہد صاحب اشاعتی کی سرپرستی و حضرت مولانا عبد القدوس صاحب ملی کی نگرانی میں 09 نومبر 2024بروزہفتہ ه تا 11 نومبر 2024 بروز پیر بمقام ڈاکٹر ذاکر حسین کالج ڈاکٹر ذاکر حسین نگر پر بھنی میں منعقد کیا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں فتنہ ارتداد اور اسباب و حل ، مخلوط نظام تعلیم کے نقصانات و خواتین میں غلط تو ہمات کا رواج اور اس کی حقیقت ، خواتین میں سوشل میڈیا کی عادت اور اس کے نقصانات ، اتباع سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور مغربی تہذیب ، بچت گٹ کی لعنت اور اس کا سد باب ، غیر مسلم کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد اور اس میں شرکت ، آؤ قرآن سمجھیں آسان طریقے سے، عورتوں کی نماز کا سنت طریقہ مع ضروری مسائل روزہ ، زکوۃ ، قربانی ایسے امور جن میں عور تیں غفلت کا شکار ہیں گھریلو جھگڑوں سے نجات ، گھر جنت کیسے بنے ، پردہ اللہ کا حکم نہ کہ فیشن وغیرہ کے بارے میں شعور بیداری کی جائے گی۔ ہماری بچیوں کا چھٹیوں میں وقت ضائع نہ ہو نیز اس مختصر وقت میں بنیادی دینی تعلیم حاصل کر سکیں اس لئے ضرور بالضرور اپنی بچیوں کا اس کیمپ میں داخلہ کروائیں۔فتنہ و فساد کے اس دور میں اپنے ایمان کی بقاء اور اعمال کی درستگی اور اپنی زندگی کو اسلامی قالب میں سنوار نے کیلئے اس زرین موقع سے بھر پور استفادہ کریں۔ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مفتی طلحہ اشرفی سے 8484894742 پر اور مفتی ساجد ندوی سے 9904639926 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے