कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہُریری فاونڈیشن ناندیڑ کے عہدیداران واراکین کا انتخاب

ناندیڑ:17؍اکتوبر ( نامہ نگار) بتاریخ 17 اکتوبر 2024 بروز جمعرات مدرسہ عثمان بن عفانؓ ناندیڑ میں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی دامت برکاتہم کے زیر سرپرستی ہُریری فاونڈیشن مرہٹواڑہ کی ایک اہم مجلس (میٹنگ)منعقد ہوئی اس مجلس (میٹنگ) میں قران کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام کے بعد مفتی اظہارالحق صاحب قاسمی نے خدمت خلق کے عنوان سے تفصیلی خطاب فرمایا اس کے بعدحافظ عبدالماجد صاحب نے اپنے تجربات کی روشنی میں خدمتِ خلق کی آسان تدابیر ومعلومات فراہم کی اس کے بعد مولانا قاضی شیخ اعجازصاحب نے متحد ویکسوئی کے ساتھ ہُریری فاونڈیشن کے ساتھ سماجی ملی رفاہی کام کرنے کا عزم وارادہ ظاہر کیا۔ مولانا عبدالمجید صاحب نے مکاتب کو مضبوط ومنظم کرنے اور مستقبل کا مستقل لائحہ عمل بنانے پر زور دیا ۔ بعدہ مولانا عبدالوحید صاحب جنرل سیکریٹری ہُریری فاؤنڈیشن مرہٹواڑہ حافظ محمد افضل صاحب نائب صدر مرہٹواڑہ، حافظ عبدالکبیر صاحب قندھاری خازن مرہٹواڑہ ونگرانِ مجلس ان تینوں مشاہدین اورحضرت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی دامت برکاتہم کے زیر سرپرستی ہُریری فاؤنڈیشن ناندیڑ کے اراکین و عہد داران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں کل 21 افراد(علماء کرام) پر مشتمل شہری کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس میں مفتی اظہار الحق قاسمی صاحب صدر ہُریری فاونڈیشن ناندیڑ،حافظ محمد خلیل صاحب شہر نائب صدر، مولانا محمد غوث صاحب شہر نائب صدر، مولانا قاضی اعجاز صاحب شہر جنرل سیکریٹری،حافظ عبدالماجد صاحب شہر سیکریٹری،حافظ مسیح الرحمن شہر سیکریٹری،مولاناعبدالمجید صاحب شہر خازن،مولانا محمد رضوان حسامی صاحب شہر ترجمان،مولانا محمد ارشاد صاحب ناظم نشرواشاعت منتخب ہوئے ۔ واضح ہوکہ ہُریری فاونڈیشن مرہٹواڑہ کا قیام 29ستمبر 2024 عمل آیا جس کے قیام کا مقصد سماجی ملی رفاہی کام بالخصوص مکاتب وعلماء کو مضبوط مستحکم کرنا ہے ۔ سرپرست اجلاس استاذ الاساتذہ حضرت مولاناعبدالوہاب صاحب بیتی دامت برکاتہم کے مختصر ومفید نصیحتوں اور آپ ہی کی دعا پر مجلس ختم ہوئی ۔ اس مجلس کو کامیاب بنانے میں حافظ عبدالکبیر صاحب قندھاری، حافظ محمد خلیل صاحب، مولانا محمد ارشاد صاحب ودیگر نے اہم رول ادا کیا۔ مجلس کی نظامت مولانا محمد رضوان حسامی صاحب انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے