कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عظیم الشان پندرھواں محفل نعت و کل ہند مشاعرہ

نظام آباد: 15؍ اکتوبر (راست) خانقاہ چشتیہ صابریہ نظام آباد کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ 9 بجے شب بمقام خانقاہ نزہت نگر ( بابن صاحب پہاڑی، نظام آباد) عظیم الشان پندرھواں محفل نعت و کل ہند مشاعرہ پیر طریقت فرید وقت الحاج حافظ شاہ محمد نورالحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم ( جانشین قطب دکن حضرت مولانا شاہ محمد عبدالغفور صاحب قریشی نوراللہ مرقدہ) کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔ جس کی نگرانی حافظ محمد فرقان صاحب قریشی مدظلہ ( خلفیہ مجاز حضرت قطب دکن برکاتہم) فرمائیں گے۔ مہمان شعراء میں ظہیر کانپوری ( یوپی)، جناب عادل فلاحی ، جناب نسیم نواز ( مہاراشٹر)، جناب ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب محمد علیم واحد، جناب فضل فوز ( حیدرآباد)، جناب شیخ احمد ضیاء ، جناب معین راہی، جناب عبدالقدوس رضون ( بودھن) کے نام شامل ہیں جبکہ میزبان شعراء و نعت خواں حافظ محمد تراب الدین صاحب، حافظ عبدالاحد صاحب ( نعت خواں)، جناب جلال اکبر، جناب مولانا عبدالقدیر حسامی تمیم، جناب شعیب نظام آباد، جناب رحیم قمر، جناب ڈاکٹر رضی شطاری، جناب اقبال احمد بیلن نظام آباد، جناب عبدالخالق اسرار، جناب ملک مظہراللہ و دیگر شرکت فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض اشفاق اصفی انجام دیں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد مریم خانقاہ و مدرالنور ( نزہت نگر، نزد بابن صاحب پہاڑی، نظام آباد) نے باذوق حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے