कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انبیاء کی سرزمین پر بہتے ہوئے لہو کی داستان (2)

تحریر:مدثر جمیل قاسمی پربھنی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی
9960451708

دیکھتے دیکھتے فلسطینی مسلمانوں پر تباہی و بربادی کے کئی مہینے گزر گئے لیکن ظالم اپنے ظلم سے باز نہیں آئے، ستم سہتے سہتے مظلوم فلسطینیوں کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں اور کیوں نہ ہو کہ جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد ہی اس رب کائنات کی اطاعت اور دین پر قربان ہونا طئے کرلیا ہے، جنہوں نے مسجد اقصٰی کی حفاظت کو اپنی خوش قسمتی سمجھ لیا ہو انکے ساتھ اللہ کی مدد کیسے نہیں آسکتی، اللہ سے محبت اور اللہ کے گھر سے محبت اور اپنے جائز حقوق کو پانے اور محض جنہوں نے اللہ کی رضا کیلئے شہادت پانا اپنا نصیبا سمجھا کیوں نہ اللہ ان سے محبت کرے اور انکے ساتھ اللہ کی مدد کیوں نہ آئے، ضرور اللہ انکو پسند کرتا ہے اور اللہ کی مدد انکے لئے ہمیشہ ہے، یہ ایمان کے پختہ ہونے کہ دلیل ہے، ان جانبازوں کا ہم جیسا کمزور ایمان نہیں کہ زرا حکومت کی دھمکی اور ڈرانے سے ڈر جائیں اور اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت تک نہ کریں، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند نہ کریں اور اپنی شریعت اور ناموس رسالت کیلئے تک آواز بلند نہ کریں بلکہ وہ پختہ ایمان رکھتے ہیں اور یقیناً سچے اور پکے مسلمان ہونے کا حق ادا کرتے ہیں،. انکے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے دلوں میں اللہ کی محبت اور شہادت کی تڑپ ہے، انہوں نے اپنے دل میں یہ اطمنان کرلیا ہے کہ یہ دنیا محض ایک دھوکہ ہے اور یہاں کسی کا ساتھ دائمی نہیں ہے بس سہارا اور ساتھ تو صرف اللہ کا ہے کہ جو ہمیشہ ہمیش سے ہے تھا اور رہیگا، یہی وہ دلی اطمنان اور یہی وہ انکے دل کا یقین ہے جس نے اسرائیل اور امریکہ جیسے ملعونوں کی کمر توڑی ہے، جنکے پختہ عزائم اور خدائے واحد کی ذات پر بھروسے نے دشمنان اسلام اور دشمنان اقصٰی کے اصولوں کو ناکام کردیا، آج نام نہاد اسلامی ممالک اپنے آپکو مسلمان بتاکر یہودیوں کے طرز پر اپنی زندگی گزارتے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد نہیں کرتے یہ سراسر ناانصافی ہے وہ جان لیں کہ اللہ بھی انصاف کو پسند کرتا ہے آج تم نا انصافی کروگے کل اسکی سزا تمہیں ملیگی، آج جو مظلوم فلسطینی ہیں اللہ انکو ایک نہ ایک دن فتح نصیب فرمائیگا، بڑی شاندار فتح ہوگی جسکا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے، انکو اللہ دنیا میں بھی سرخرو کریگا اور آخرت میں جنت انکا ٹھکانہ ہوگی – انشاءاللہ تعالیٰ – آج اللہ نے اسکی شروعات بھی کردی ہے کہ ایران نے انکا ساتھ دیا اور اسرائیل پر حملہ کرکے ایک نئے دور کا آغاز کردیا، خدا کرے یہ ساتھ محض ہمدردی والا ساتھ ہو، یقیناً جو کام اپنے نہیں کرتے اور جوساتھ اپنے نہیں دیتے اللہ وہ کام غیروں سے بھی کروادیتا ہے – اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی ہمیشہ مدد فرمائے اور انہیں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین (جاری)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے