किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور:معلم جنید عبد القیوم شیخ ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز

ناگپور :27 ستمبر(سلطان اختر): اُفق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسا ئٹی، کامٹی ضلع ناگپور کے زیرِ اہتمام سوشل اردو ہائی اسکول سولاپور کے فعال معلم و سائنسی مصنف جنید عبدالقیوم شیخ کو محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم (آئیڈیل ٹیچر) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 22 ستمبر 2024 بروزِ اتوار، صبح 11 بجے، مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، گاندھی باغ، ناگپور میں منعقدہ تقریب کی صدارت جناب ایس کیو زماں (سابق ایم ایل سی، مہاراشٹر) نے کی جبکہ بطور مہمانِ خصوصی جناب ندیم صدیقی (سینئر صحافی، شاعر و ادیب، ممبئی) شریک تھے۔ مہمانانِ اعزازی میں جناب انیس احمد، جناب احمد سعید اور ڈاکٹر محمد اظہر حیات شامل تھے۔تقریب میں مختلف زمروں میں پرائمری، ہائی اسکول اور جونیئر کالج سے دو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، تین مثالی صدر معلم ایوارڈ اور 9 مثالی معلم ایوارڈ پیش کئے گئے۔ جنید عبدالقیوم گزشتہ 23 برسوں سے سائنس کی تدریس کر رہے ہیں۔موصوف کی سائنسی موضوعات پر لکھی تین کتابیں منظر عام پر آ کر مقبول ہوئی ہیں ، موصوف کی کتاب کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب کے کنوینر کلیم اختر انصاری (صدر)، پروفیسر محمد اسرار (نائب صدر) اور محمد عامر آفاق (سیکریٹری) نے انتظامی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی سنبھالا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ جنید شیخ کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازے جانے پر سوشل اسکول کے صدر مدرس رسول چودھری، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی اور سپروائزر یاسمین شیخ اور جملہ اساتذہ و دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے