किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

راملہ:16؍ستمبر:انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹرینے لبنان میں منگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔بزرویٹری نے وضاحت کی کہ یہ حملہ صرف حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں تھا، بلکہ یہ کہ اسرائیل نے نشانہ بنائے گئے آلات کو اندھا دھند دھماکے سے اڑا دیا، جن میں عام شہری استعمال کرتے تھے۔تنظیم نے کہا کہ حملے کا وقت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ "اسرائیل” نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔ کئی مقامات پر یہ ڈیوائسز اس وقت دھماکے سے پھٹ گئیں جب ان کو استعمال کرنے والے صارفین اپنے اہل خانہ کے پاس موجود تھے جس سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا۔یورو میڈ مانیٹر نے کہا کہ "اسرائیل” نے جو کچھ کیا وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جو اندھا دھند حملوں اور شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنانے سے منع کرتا ہے اور متحارب فریقوں سے ہر وقت شہریوں اور جنگجوں کے درمیان فرق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون بوبی ٹریپس کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے جو عام شہری زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا سے منسلک ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ منگل اور بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے لبنان میں سیکڑوں پیجر ڈیوائسز اور آئیکوم ڈیوائسز میں دھماکے کییجن کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے