कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:بھاگیہ لکشمی کوآپریٹیوبینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

15 لاکھ 60 ہزار 500 روپئے ضبط، لوکل کرائم برانچ کی کارروائی

ناندیڑ:10؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میںرقم کے خلاف جرائم پر قابو پانے اور رقمی جرائم کو منظر عام پر لا کر مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے پولیس انسپکٹر اُدے کھنڈرائے کو دی تھی۔ جس کے مطابق پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈرائے نے ٹیمیں تشکیلدے کر مناسب ہدایات دی تھیں۔کنوٹ پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 235/2024تعزیرات ہند کی دفعہ 303(2)306 انڈین جوڈیشل کوڈ 2023 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کنوٹ  میں بھاگیہ لکشمی مہیلا کوآپریٹیو بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 500 روپئے کے 3479 نوٹ جملہ 17 لاکھ 39 ہزار 500 روپئے سارقین نے کیسٹ سمیت مشین چوری کرلی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نےاس معاملہ کی تحقیقات کرنے اور معاملہ کا انکشاف کرنے کی ہدایت پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کو دی تھی۔ جس کے مطابق لوکل کرائم برانچ کے سب انسپکٹر سنتوش شیکڑے کی رہنمائی میں ایک ٹیم کنوٹ روانہ کی گئی۔ اس ٹیم نے کنوٹ جاکر تحقیقاتی آفیسر و پولیس سب انسپکٹر ساگر جھاڑے اور پولیس ملازمین کو ساتھ لے کر بھاگیہ لکشمی مہیلا کوآپریٹیو بینک میں کام کرنے والے ملازمین سے تفتیش کی، تب بینک کے سپاہی گتیش نارائن بھیم نینی وار پر شک ہوا، اُسے اعتماد میں لے کر تفتیش کی گئی۔ تب اُس نے بینک کے اسسٹنٹ اکائنٹنٹ بھارت سون ٹکے و کلرک رِتیش ورالے کی رہنمائی میں مذکورہ جرم کرنے کا اعتراف کیا۔ مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے چور ی کی گئی نقد رقم 11 لاکھ روپئے و ملزم گتیش بھیم نینی وار کے قبضہ سے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے 4 لاکھ 60 ہزار 500 روپئے کے سونے کے زیورات، اس طرح جملہ 15 لاکھ 60 ہزار 500 روپئے کی مالیت ضبط کی گئی۔ اس معاملہ میں ملزم (۱) بھارت دیوی داس سون ٹکے ( 58 سال، بینک کیشئر، ساکن ایس وی ایم کالونی، کنوٹ) ، (۲) رتیش سنگرام وِرالے ( 30 سال، بینک کلرک، ساکن گوکندا تعلقہ کنوٹ)، (۳) گتیش نارائن بھیم نینی وار ( 33 سال، بینک سپاہی، ساکن بیلوری، کنوٹ) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے کی رہنمائی میں کنوٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنیل برلا ، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر سنتوش شیکڑے، سب انسپکٹر ساگر جھاڑے، دنیش ایولے، پولیس عملدار سُریش گھگے، گجانن ڈکرے، راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے، تاناجی ایلگے، موتی رام پوار، انیل برادار نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے