कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انقلاب آئے گا

نفرتوں کی بارشیں
سازشیں ہی سازشیں
جابجا ہیں وحشتیں
خون رنگ کاوشیں
ہر طرف ہیں دہشتیں
ہیں عجیب گردشیں
لگتا ہے جہان میں
انقلاب آئے گا

ہر کوئی نشانہ ہے
کیسا شاخسانہ ہے
خوف کا ٹھکانہ ہے
وقت تازیانہ ہے
آہ و غم ترانہ ہے
مضطرب زمانہ ہے
انقلاب آئے گا

نفرتیں عروج پر
ظلم بام اوج پر
جبر مہ جبین پر
خون آستین پر
بھیڑ ہے کمین پر
لگتا ہے زمین پر
انقلاب آئے گا

بے حسی مزاج میں
بے کلی رواج میں
روشنی علاج میں
ظلمتوں کے راج میں
قلب اختلاج میں
سب ہیں کام کاج میں
زیست کے خراج میں
انقلاب آئے گا

دستکیں عذاب کی
محفلیں شراب کی
دھڑکنیں شباب کی
راحتیں گلاب کی
اک حسین خواب کی
ہے گھڑی جواب کی
انقلاب آئے گا

تیغ بے نیام ہے
کاج ہے نہ کام ہے
اب توقتل عام ہے
الفتوں کی شام ہے
موت کا جو جام ہے
زندگی کے نام ہے
انقلاب آئے گا

ہر کوئی غلام ہے
خوب انتظام ہے
حق کا یہ پیام ہے
اس کا ہی نظام ہے
قصہ یہ تمام ہے
حاصلِ کلام ہے
انقلاب آئے گا

علیم اسرار

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے