कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

7 اکتوبرکے بعد مغربی کنارے کے 9,670 فلسطینی گرفتار

راملہ:16؍جولائی ـ :فلسطینی اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اداریکلب برائے اسیران نے مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کے واقعات میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج چوکیوں سے گذرنے والے فلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر لوگوں کو پکڑنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہے۔کلب برائے اسیران نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبرکے بعد اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بدترین کریک ڈان شروع کیا جس میں اب تک 9,670 سے زیادہ فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف قابض غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے خلاف جبری گمشدگی کا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔قابض فوج نے کل سوموار کی شام سے آج صبح تک مغربی کنارے سے کم از کم 15 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں ایک خاتون اور سابق قیدی بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گرفتاری کی کارروائیاں الخلیل، نابلس، رام اللہ، جنین اور طولکرم کے گورنریوں میں کی گئیں۔ قابض فوج زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کے گھروں میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری اور تباہی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔گرفتاری مہم کے دوران قابض افواج شہریوں کے گھروں کو توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے علاوہ زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ہراساں کرنے، شدید مار پیٹ اور دھمکیوں جیسے جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے