कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں اردو میڈیم کی تمام مخلوعہ جائیدادوں کو شامل کیا جائے: ساجد خان کا مطالبہ

پوتر پورٹل پر اردو میڈیم کی خالی آسامیوں کو اپ لوڈ کرنے کے لیے ضلع پریشد میں تعلیمی افسر کو محضر پیش، دوسرے مرحلے میں آسامیوں کو شامل کرنے کی یقین دہانی

ناندیڑ: 18؍نومبر ( نامہ نگار) اساتذہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں اردو میڈیم کی تمام مخلوعہ تدریسی جائیدادوں کو شامل کرتے ہوئے انہیں پوتر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ اس مطالبے کو لے کر شیوسینا کے یوتھ شہر صدر، شعبۂ اقلیتی امور، ناندیڑ شمال ساجد خان نے آج ناندیڑ ضلع پریشد میں تعلیمی افسر میڈم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری محضر پیش کیا۔محضر میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ بھرتی کے پہلے مرحلے میں اردو میڈیم کی انتہائی کم مخلوعہ جائیدادیں دستیاب کرائی گئی تھیں، جس کے باعث اردو میڈیم کے متعدد اہل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار ملازمت کے مواقع سے محروم رہ گئے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مطالبہ کیا گیا کہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں اردو میڈیم کی بِنْدو ناماؤلی (روستر) کا عمل جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے تمام مخلوعہ تدریسی جائیدادوں کو پوتر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے، تاکہ اردو میڈیم کے امیدواروں کو بھی مناسب مواقع حاصل ہوسکیں۔اس موقع پر تعلیمی افسر میڈم نے محضر کا مثبت نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ بھرتی کے دوسرے مرحلے میں اردو میڈیم کی مخلوعہ جائیدادوں کو پوتر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔اردو میڈیم کے اہل امیدواروں کو انصاف دلانے اور انہیں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مثبت رویہ اختیار کیے جانے پر ساجد خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے